صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی میں اوشیوارہ آتشزدگی متاثرین کی مدد اور ایس آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ

54,140

ممبئی ، ممبئی کے شمال مغربی علاقے اوشیورہ میں فرنیچر مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کی مدد اور ایس آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے یقین دلایا کہ شہر میں جھونپڑا بستیوں میں ہونے والے آتشزدگی کی اعلیٰ سطحی جانچ کروائی جائے گی تاکہ سچائی کا پتہ چلایا جائے۔
اس سے قبل سماج وادی پارٹی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹراسمبلی کے ایوان میں ممبئی کی ایک بڑی فرنیچر مارکیٹ اور کئی جھونپڑیوں کی آتشزدگی کا ذکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان متاثرین کو مالی امداد دی جائے اور آتشزدگی کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائے تاکہ پتہ چلے کہ ان واقعات میں بلڈر لابی تو ملوث نہیں ہے ۔تاکہ ایسی کچی بستیوں کی جگہ جو آتشزدگی سے متاثر کرکے تعمیراتی کام کے لیے اس کا استعمال کیا جاسکے۔
اس کے جواب میں نائب وزیراعلی دیویندر فڈنویس نے یقین دلایا کہ مذکورہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی اور ممکن ہواتو ایس آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.