صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے‘ کتاب کے مصنف مفتی عبدالقیوم کی آمد پر وکلاء و صحافی احباب کے لئے خصوصی نشست 

4,427

مالیگاؤں : (عامر ایوبی) اکثر دھام حملے کے الزام سے جمعیت علماء ارشد مدنی کی قانونی معاونت سے باعزت رہائی پانے والے مفتی عبد القیوم منصوری (مصنف گیارہ سال سلاخوں کے پیچھے) بروز اتوار  مالیگاؤں شہر تشریف لا رہے ہیں آپ کی آمد کے پیش نظر مختلف پروگراموں کے ساتھ ساتھ جمعیت علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام ایک اہم مخصوص نشست برائے ’وکلاء و صحافی حضرات‘ منعقد کی گئی ہے یہ نشست 12 نومبر بروز پیر دوپہر 12 بجے دفتر جمعیت علماء مدنی روڈ پر منعقد ہورہی ہے اس نشست میں اپنی 11 سالہ اسیرانہ زندگی اور جمعیت علماء ارشد مدنی کی قانونی معاونت نیز دیگر محروسین کے لئے قانونی راستے جیسے اہم عنوانات پر موصوف گفتگو فرمائیں گے شہر مالیگاؤں کے تمام ہی وکلاء اور صحافت سے جڑے احباب سے گزارش ہے کہ اس خصوصی نشست میں تشریف لا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں اس طرح کی جمعیت علماء مدنی روڈ کی جانب سے دعوت نامہ کی جانب سے کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.