صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

امراوتی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سہولیات کا فقدان 

پیس فورم نے انتظامیہ سے اسکول میں خالی جگہوں کو پر کرنے ، کھیل کود کیلئے میدان اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے ساتھ ہی صفائی کا مطالبہ کیا

1,129

امراوتی : (نامہ نگار) امرواتی شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں کے باشندے سیکڑوں مشکلات سے جوجھ رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے ان علاقوں میں انتظامیہ بنیادی سہولیات فراہم کرے اس طرح کا مطالباتی محضر امراوتی پیس فورم کی جانب سے اقلیتی محکمہ کے نائب صدر جے ایم بھینکر کو سونپا گیا ۔ محضر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں کھیل کود کیلئے میدان میسر نہیں ہے جس کیلئے انتظامیہ ولگائوں روڈپر ڈپٹی گرائونڈ میں منی اسٹیڈیم تعمیر کرے ، بجلی بورڈ کی جانب سے بڑے پیمانے پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اس پر روک لگائی جائے اسی طرح اردو اسکول میں خالی پڑی نشستوں کو جلد ہی پُر کیا جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو ۔ اسکے علاوہ نالیوں کی صاف صفائی ،کچرا نکاسی جیسے بنیادی مسائل بھی حل کئے جائے تاکہ یہ علاقے بھی صفائی مشن کا حصہ بن سکے اور مقامی افراد سمیت بچوں کی بیماریوں سے حفاظت کی جاسکے ، اسکولوں اور کالجیس میں مخصوص طور پر بیت الخلاء اور طہارت خانوں کی تعمیر کی جائے نائب صدر بھینکرنے اس موقع پر پیس فورم کے ڈاکٹر سید ابرار، چندرپرکاش دوبے ، عرفان اطہر علی ، ذاکر جمال ، سید رازق ، آصف اطہر علی ، خواجہ مسرور ، اسلم خان ، سلیم خان سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ منسٹری سطح پر تما م سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.