صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بجلی بل میں تخفیف کے لیےاب ایل ای ڈی قمقموں سے روشن ہو گا بھیونڈی شہر

1,379

بھیونڈی:(عارِف اگاسکر) بھارتی رِیاست مہاراشٹر میں رِیاستی حکومت کے ذریعہ کیے گئے اہم فیصلہ کی وجہ سے اب جلد ہی بھیونڈی شہر ایل ای ڈی قمقموں کی دودھیا روشنی سےجگمگا اٹھے گا ۔ اس سلسلے کے قومی پروگرام کے تحت رِیاست کے ۳۹۴؍عوامی اداروں میں (انرجی ایفشینسی سرویسیس) ای ایس ایل کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت راستوں پر نصب بجلی کے کھمبوں سے تقریباً۲۰؍ لاکھ بجلی کے قمقمے تبدیل کیے جائیں گے ۔ اس کےمطابق پہلے مرحلے میں اس کی شروعات بھیونڈی میو نسپل کارپوریشن سے کی جائے گی ۔

بتایا جا تا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ لائٹ نصب کر نے کے لیے جنرل بورڈ کے اجلاس میں۱۲؍ جولائی ۲۰۱۸ءکو قرارداد نمبر ۱۸؍ کے مطابق منظوری عطا کی گئی تھی ۔ اس تعلق سے (انرجی ایفشینسی سرویسیس) ای ایس ایل کمپنی سے میئر جاوید دلوی اور میونسپل کمشنر منوہر ہیرے کی موجودگی میں معاہدہ بھی کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد جلد ہی شہر میں ۱۹۵۰۰؍ سے ۲۶۶۰۰؍بجلی کھمبوں پر ایل ای ڈی قمقمے نصب کر نے کا کام شروع کیا جائے گا ۔ جس کی وجہ سے ہر ماہ اسٹریٹ لائٹ پر خرچ کیے جانے والی تقریباً ۵۰؍ فیصد کی بچت ہو گی ۔ موجودہ میو نسپل کارپوریشن کی خستہ مالی حالت کے سبب مذکورہ بچت میونسپل انتظامیہ کے لیے فائدہ مند ہو گی ۔

اس تعلق سے میو نسپل کمشنر منو ہر ہیرے نے بتایا کہ رِیاستی حکومت کے ذریعہ تمام میو نسپل اور میو نسپل کارپوریشن میں بجلی بل کی بچت کی خاطر ایل ای ڈی قمقمے لگانے کے لیے رِیاستی سطح پر ای ایس ایل کمپنی سے معاہدہ کیا گیا ہے ۔ مذکورہ معاہدے کے تحت ای ایس ایل کمپنی کے ذریعہ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے حدود میں نصب تقریباً ۱۹۵۰۰؍ بجلی کے کھمبوں سمیت ۲۶۶۰۰؍ قمقموں کو تبدیل کر نےکے لیے ای ایم یو کیا گیا ہے ۔ بھیونڈی شہر میں ای ایل ڈی قمقمےنصب ہو نے سے مو جودہ بجلی بلوں میں تقریباً ۵۰؍ فی صد کی کمی ہونے کی توقع جتا ئی جا رہی ہے ۔

فی الحال بھیونڈی میو نسپل کارپوریشن کے ذریعہ اسٹریٹ لائٹ بل کے لیے شہر میں بجلی کی سپلائی کر نے والی ٹورینٹ پاور کمپنی کو ہر ماہ تقریباً ۶۰؍ لاکھ کی رقم ادا کی جاتی ہے ۔ میو نسپل کمشنر منو ہر ہیرے کے مطابق شہر میں برسوں قبل نصب کیے ہوئے تمام بجلی کے کھمبے اور قمقمے بے حد خستہ حال ہو گئے ہیں جنھیں تبدیل کر نا ضروری ہو گیا تھا ۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ شہر میں ایل ای ڈی قمقمےنصب کر نے سے میو نسپل انتظامیہ کے خزانےسے کوئی خرچ نہیں ہو گا ۔ ایل ای ڈی قمقمے نصب کر نے سے بجلی بلوں میں ہو نے والی بڑی بچت سے ہی ای ایس ایل کمپنی کو ہر ماہ تقریباً۵۰؍ لاکھ کی رقم آسانی سے ادا کی جائے گی ۔

ای ایس ایل کمپنی کے ذریعہ ۷؍ برسوں تک مفت نگہداشت اور درستگی کے بعد تمام لائٹننگ کے انتظام کو میو نسپل انتظامیہ کے سپرد کیا جائے گا ۔ جس کے بعد میو نسپل انتظامیہ اس کی آسانی سے دیکھ بھال کر سکے گی ۔ بھیونڈی شہر میں نصب بیشتر برقی قمقمے ہمیشہ بند نظر آتے ہیں نیز ٹھیکیدار نگہداشت کے نام پر لاپرواہی بر تتے ہیں اور بد عنوانی میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔ اس سلسلے میں بیدار شہریوں اور عوامی نمائندوں کی شکایت ہے کہ شہر کے اہم راستوں پر بیشتر برقی قمقمے بند ہو نے کے سبب شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.