کشور تیواری نے بی جے پی حکوموت کو آئینہ دکھایا
جھارکھنڈ ااور تلنگانہ کی طرز پر ہر کسان کو پانچ ہزار روپئے فی ایکڑ کی نقد سبسڈی دینے کی تجویز پیش کی
ناگپور : وسنت رائو نائک خود انحصار مشن (بی این ایس ایم) کے صدر کشور تیواری نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی تلنگانہ حکومت کی زرعی پالسیوں سے سبق لے سکتی ہے ۔ بی این ایس ایم زرعی مسائل سے نپٹنے کے لئے بی جے پی کی سربراہی والی مہاراشٹر کی مخلوط حکومت کی جانب سے قائم ایک افرادی قوت ہے ۔
تیواری نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں راجستھان ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے گائوں کے رائے دہندگان نے بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھا دیا جبکہ تلنگانہ حکومت کی کسان مفاد والی پالسی نے جنوبی ریاست میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر رائو کی جیت یقینی بنا دی ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو مرکز میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ وزیر بنانا چاہئے ۔ ان کے مطابق جھارکھنڈ اور تلنگانہ کی طرز پر ہر کسان کو پانچ ہزار روپئے فی ایکڑ کی نقد سبسڈی دی جانی چاہئے ۔