صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بھیما کورے گائوں : پولس نے ۱۲۰۰ سے زائد افراد کے خلاف احتیاطی کارروائی کی 

1,368

پونے : ضلع میں یکم جنوری ۲۰۱۸ کو کورے گائوں بھیما جنگ یادگار کے نزدیک تشدد کے اعادہ روکنے کے مقصد سے ۱۲۰۰ سے زائد افراد کیخلاف احتیاطی کارروائی کی ہے ۔ پولس نے یہاں ہفتہ کو بتایا کہ اس کارروائی میں کچھ لوگوں کو علاقہ میں داخل ہونے سے روکنا اور اور کچھ دیگر کو ضلع بدر کرنا شامل ہے ۔

جن لوگوں کو کورے گائوں بھیما اور قرب و جوار میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے ان میں شدت پسند ہندو لیڈر ملند ایکبوٹے اور دائیں بازو کی طرف جھکائو رکھنے والے گروپ کبیر کلا منچ کے ارکان شامل ہیں ۔

رواں سال جنوری میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا تھا جب دلت طبقہ انگریزوں کی مہار ریجیمنٹ  کے ذریعہ پیشوا کی فوج پر ہوئی فتح کی دوسوویں سالگرہ منانے بھیماکورے گائوں پہنچا  ۔ ایسٹ انڈیا کی کمپنی کی فوج میں دلت مہار فوجی بھی شامل تھے ۔ اس تشدد میں ایک شخص کی موت بھی ہو گئی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.