صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہنی ٹریپ کے سبب ایک جھٹکے میں ملازم دو سو کروڑ کا مالک بنا ،دھوکہ دہی کے اس معاملہ میں تیل مافیا چاند مدار کی بہو شامل

1,481

 

شاہد انصاری 

 

 

ریشما موتی والا

ممبئی : حال ہی میں بامبے لیکس کے ذریعہ ممبئی کے اولڈ کسٹم ہاؤس کو لے کر شائع شدہ خبر جس میں ہنی ٹریپ کے ذریعہ ممبئی کی کے کئی اہم جگہوں کو اونے پونے بھاؤ میں بلڈر اور کیئر ٹیکروں نے اپنے نام پر لکھوا لی ہے ۔ان میں دادر کی ایک بلڈنگ جس کا نام نانا بھائی چیمبر جس کی موجودہ قیمت دو سو کروڑ کے قریب ہے جس کو ڈونگری کے رہائشی عبد الرحیم عبد القادر نے فرضی دستاویزات کے سہارے اونے پونے بھاؤ میں اپنے نام لکھوا لیا ہے۔خبر شائع کرنے کے بعد ایک شخص نے بامبے لیکس کو کال کیا تھا اور اس نے اپنا تعارف دیا کہ اس کا نام ہاشم ریڈیو والا ہے اور وہ بی جے پی ایم ایل اے اشیش شیلار کے ساتھ کام کرتا ہے اس نے معاملے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔

بامبے لیکس نے اس معاملے میں تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ ممبئی اولڈ کسٹم ہاؤس کے کئی اہلکار اس بدعنوانی میں شامل ہیں ۔اس میں ریشما موتی والا نام کی ایک خاتون شامل ہے جس کے اشارے پر فرضٰ دستاویز کی ہیرا پھیرا کرنے اور اونے پونے بھاؤ میں کسی دوسرے کے نام ٹرانسفر کرنے کا کام اولڈ کسٹم ہاؤس کے لینڈ ریونیو اینڈ ریکارڈ کے اہلکاروں نے کیا ہے ۔ریشما موتی والا نے صرف یہی نہیں بلکہ اور بھی کئی بلڈنگوں کو اونے پونے بھاؤ میں فرضی کاغذات کے سہارے کسی کی بھی بلڈنگ کسی کے نام پر ٹرانسفر کروائی ہے اور موٹی رقم وصول کی ہے ،جس کی وجہ سے اولڈ کسٹم ہاؤس کے اہلکاروں نے اپنی آنکھ کان سب بند کرکے اس گورکھ دھندے کو آگے بڑھایا ہے ۔

عبد الرحیم عبد القادر

دراصل عبد الرحیم عبد القادر میٹرو سنیما کے پاس ایک بلڈنگ میں رہنے والے محمد بُلبُلیا کے پاس ملازمت کرتا تھا ۔بُلبُلیا لندن اور ساؤتھ افریقہ میں رہنے والے کئی لوگوں کی بلنڈنگ جو ممبئی میں ہے ان کے کیئر ٹیکر کا کام کرتے تھے ۔عبد الرحیم ان سارے رہائشیوں سے کرایہ وصولتا تھا اور کرایہ وصول کرتے کرتے جب محمد بُلبُلیا کی موت ہو گئی تو اس نے ساؤتھ افریقہ میں رہنے والے نانا بھائی چیمبر بلڈنگ کے مالک حاجی ابراہیم نانا بھائی کی اس جگہ کو فرضی دستاویز کی مدد سے اپنے نام کرلیا ۔اس نے نانا بھائی چیمبر کے مالک حاجی ابراہیم نانا بھائی کے نام سے ایک فرضی شخص کا پین کارڈ بنوایا اور اس کے ذریعہ سے اسے اولڈ کسٹم ہاؤس میں کھڑا کرکے نانا بھائی چیمبر بلڈنگ کو اپنے نام پر صرف پچاس لاکھ میں لکھوالیا ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ سودے بازی صرف کاغذ پر دکھائی گئی ہے جبکہ باقی پچاس لاکھ کا جو لین دین ہے وہ نقد تھا ۔ اس طرح سے کیئر ٹیکر محمد بُلبُلیا کے یہاں معمولی ملازمت کرنے والا عبد الرحیم عبد القادر ایک ہی جھٹکے میں دوسو کروڑ کی بلڈنگ کا مالک بن بیٹھا۔
ریشما موتی والا بدنام زمانہ تیل مافیا چاند مدار کی بہو ہے ۔چاند مدار کا قتل دوہزار نو میں کردیا گیا تھا ۔اس کے بعد بحر عرب میں تیل چوری کے گورکھ دھندے کی کمان اس کے بیٹے ندیم مدار نے سنبھالی ۔ریشما نے پچھلے سال ہی اپنے سابق شوہر محبر جیت پور والا سے علیحدگی اختیار کرکے ندیم مدار سے شادی کی تھی ۔کچھ ہی دن پہلے ریشما کو ممبئی کے ایم آر اے مارگ پولس اسٹیشن نے گرفتار کیا تھا ۔یہ معاملہ اسی دوران کا ہے جب ریشما کے سابق شوہر محبر اور ریشما کے درمیان اسی الٹے سیدھے کام کرنے کی وجہ سے اولڈ کسٹم ہاؤس کے پاس جھگڑا ہوا تھا اور اس وقت سے ریشما وانٹیڈ تھی ۔لیکن کچھ مہینے پہلے اسے ممبئی ہائی کورٹ کے باہر سے ہی ایم آر اے مارگ پولس نے گرفتار کیا تھا بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہو گئی ۔اس معاملے کو لے کر سماجی کارکن شوکت علی بیڈگری نے کہا کہ وہ جلد ہی اس گورکھ دھندے والی گینگ کے خلاف اولڈ کسٹم ہاؤس میں اور ریاستی وزیر اعلیٰ سے شکایت کرکے اس کی تفتیش کی مانگ کریں گے تاکہ ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہو جو گینگ اور کیئر ٹیکر کا کام کرنے والے اس طرح کی غیر قانونی کام کرتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.