صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بنگالی بابا کے آشرم میں مانڈاولی پروگرام ہوتا ہے : شمشیر خان پٹھان

1,926

 

بابا بنگالی شاہنواز حسین کے ساتھ فوٹو بازی کرتے ہوئے

شاہد انصاری 

 

ممبئی : آزاد میدان فسادات اور قتل کے ملزم ، زمین مافیا ، توڑوئے ناگپاڑہ نام نہاد مذہبی ٹھیکیدار شری معین اشرف عرف بابا بنگالی کے آشرم کے بارے  میں عوامی وکاس پارٹی کے صدر شمشیر خان پٹھان نے کہا کہ بنگالی بابا کے آشرم میں موجود کانفرنس روم میں نے پہلی بار کسی مسجد میں دیکھا ہے ۔ پٹھان نے کہا کہ یہ کانفرنس روم نہیں بلکہ یہاں بلڈروں اور بدعنوانوں کی مانڈاولی ہوتی ہے اور یہاں مانڈاولی بادشاہ اور کوئی نہیں بابا بنگالی ہیں جو کہ چیٹر بلڈر ربر والا سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں ۔ واضح ہو کہ بنگالی بابا خود کو مذہبی شخصیت بتاتا ہے اور شاندار پرتعیش زندگی جیتا ہے ۔ حالانکہ مانڈاولی کے علاوہ نہ تو یہ کسی قسم کام کرتا ہے اور نا ہی کوئی کاروبار کرتا ہے ۔ اس کے باوجود اس کے پاس اتنی رقم آتی کہاں سے ہے یہ ایک اہم سوال ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بنگالی بابا کے پاس یہ رقم مانڈاولی کے راستے ہی پہنچتی ہے جس کے سبب یہ اپنے آشرم میں کانفرنس روم بنایا ہے تاکہ یہاں بیٹھ کر فوٹو بازی کی آڑ میں مانڈوالی کا دھندہ چلتا رہے ۔ پٹھان نے کہا کہ میں بھی ایک بار بنگالی کے آشرم میں گیا تھا لیکن بنگالی اندر مانڈاولی کررہا تھا اور میں باہر تھا ۔ دراصل بنگالی بابا ہمیشہ فوٹواور پپبلسٹی کا بھوکا رہتا ہے ۔جیسے اس کی فوٹو کانگریس کے دوغلے نظام نے فیس بک پر پوسٹ کی ویسے ہی لوگوں نے بنگالی بابا  کو لے کر سوشل میڈیا پر ردعمل کا اظہار شروع کر دیا  ۔ فیس بک پر عبد القادر نے لکھا ہے کہ تصویر کو دیکھ کر بہت افسوس ہورہا ہے کہ معین میاں (بنگالی بابا ) بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین کو شال اوڑھا رہے ہیں ، انہوں نے نبی آخرالزماں ﷺ کی پیشن گوئی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک وقت آئے گا جب علما ء دھول چاٹیں گے اور چور اچکے تخت پر بیٹھ کر ان سے اپنی جوتیاں صاف کروائیں گے ‘۔ کئی لوگوں نے بنگالی بابا کو بی جے پی کا دلال بتایا ہے۔دراصل راعین کی حالت کانگریس سے نکلنے کے بعد بڑی بیکار سی ہو گئی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ’پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں ‘ ۔ اس لئے وہ بھی بابا گری کی لائن میں کھڑے ہیں کیونکہ مانڈاولی کا تجربہ انہیں بھی بہت بہتر طریقے سے ہے ۔اس لیے  چور چور موسیرا بھائی جب ملیںگے تو  خوب رنگ جمے گا ۔

سوشل سائٹ پر بنگالی بابا کو لیکر لوگوں کا لعنت بھرا کمنٹ 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.