صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اردو ادب کا درخشاں تارا ٹوٹ گیا ، ڈاکٹر ریحان انصاری نہیں رہے

1,687

بھیونڈی:(عارِف اگاسکر) معروف معالج ، بے باک صحافی ، ماہر خطاط اور آرٹسٹ ڈاکٹر ریحان انصاری کا سنیچر۱۲؍ جنوری کی شام انتقال ہو گیا ۔ وہ۵۹؍ برس کے تھے ۔ انھیں اچانک دل کا شدید دورہ پڑنے سے تھانے کے ہورائزن اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے اوراپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔ اس سانحہ کی وجہ سے آج اتوار کو طب یو نانی پر ہو نے والا مذاکرہ ’بزم یاران ادب‘ نے ملتوی کردیا ہے ۔

مرحوم انتہائی منکسرالمزاج اور خلیق انسان تھے ۔ ان کے لبوں پر کھیلنے والی مسکراہٹ فوراً دوسروں کو اپنی جانب راغب کر تی تھی اور ان کا گرودیدہ بنادیتی تھی ۔ ان کے اچانک اس طرح چلے جا نے سے ادبی، طبی اور صحافتی دنیا سوگوار ہو گئی ہے ۔

ان کی بیٹی منظرہ انصاری نے امسال ایم بی بی ایس کا امتحان نمایاں نمبرات سے پاس کیا ہےاور بیٹا رضی انصاری ممبئی کے پوئی میں واقع آئی آئی ٹی میں انجینئرنگ کا طالب علم ہے ۔ پسماند گان میں ان کی اہلیہ ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں ۔ نماز جنازہ ہندستانی مسجد میں ادا کی گئی اور شب ۱۱؍ بجے ان کے جسد خاکی کو بھسار محلہ قبر ستان لے جایا گیا جہاں ہزاروں سوگواروں کی مو جودگی میں انھیں نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا ۔ اس مو قع پر بڑی تعداد میں علمی ، ادبی ، سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.