صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

میونسپل کارپوریشن میں مختلف شعبوں کے ہذف و اضافہ کی منصوبہ بندی جاری

1,317

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) میونسپل کارپوریشن میں منصوبہ بندی کا کام اس وقت تیزی سے جاری ہے اور اس منصوبہ بندی کے بعد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ جات میں اضافہ ممکن ہے ۔ اس وقت جو شعبہ جات ہیں ان میں سے چند ایک کو دوسرے شعبوں میں ضم کرلیا جائے گا اور چند نئے شعبے وجود میں آئیں گے ۔ اس کے بعد افسران کی تعداد میں بھی اضافہ کی ضرورت پڑے گی ۔ اس طرح کی اطلاع میونسپل کارپوریشن ذرائع نے دی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق اس وقت میونسپل کارپوریشن میں نئی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ اس وقت کارپوریشن میں ۳۲ شعبہ جات میں سے ۱۷؍ شعبوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ان پر کتنے افسران اورملازمین کی ضرورت ہوگی اس پر غوروخوض جاری ہے ۔

میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے اس منصوبہ بندی کے کام کو ملتوی کیاگیا ہے ۔ جب میونسپل کمشنر حاضر ہوجائیںگے اس کام کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ نئے سرے سے جن شعبہ جات پر غور کیا جانے والا ہے ان میں معذوروں کی فلاح وبہبود شعبہ ماحولیات ہیریٹج کا شعبہ کلچرل شعبہ سمیت کئی دیگر شعبہ جات پر غور کیا جارہا ہے ۔ ان تمام شعبہ جات کے لئے حکومت سے منظوری بھی لی جانے والی ہے اس لئے کہ ان شعبہ جات کے اضافہ کے ساتھ ہی بجٹ اور افسران اور ملازمین کی بھی ضرورت ہوگی ۔ ابتداء میں اس کو جنرل باڈی میں رکھا جائیگا اور اس کے بعد منظوری کے لئے حکومت کو پیش کیا جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.