صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سگ گزیدگی کا شکار ۹؍سالہ بچے کی دواخانہ میں موت

میئر نند کمار گھوڑیلے نے بچے کے ورثاء کو 25 ہزار دینے کا اعلان کیا

1,673

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) میونسپل انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب شہر میں خونخوار کتوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہونے لگا ہے۔ اور لوگ سگ گزیردگی کا شکار ہونے لگے ہیں۔ گزشتہ دنوں میونسپل کمشنر ڈاکٹر نپون ونائک نے اپنی ڈیوٹیز میں لاپرواہی برتنے پر اینیمل ہذ بنڈری آفیسر ڈاکٹر بی ایس نائیکواڑے کو معطل کردیا۔ اس کے باوجود متعلقہ شعبہ کے دیگر افسران وملازمین کی روش میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور شہر میں گھومنے والے خونخوار کتوں پر قابوپانے کے لئے متعلقہ محکمہ نے اب تک کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی۔ جس کے سبب گزشتہ دنو ںبارودنگرعلاقہ کے ایک ۹ سالہ لڑکے کو جس کا نام معظم خالد بتایا جارہا ہے خونخوار کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا تھا جسے علاج کی غرض سے ۲۲ نومبر کو گھاٹی دواخانے میں داخل کیا گیا تھا مگر دوران علاج آج صبح دس بجے اس معصوم کی موت واقع ہوگئی۔ جس کے سبب علاقہ کے ساکنان میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ اطلاع ہے کہ میئر نند کمار گھوڑیلے نے آج مہلوک کے رشتہ داروں سے ملاقات کی او رمہلوک کے ورثاء کو ۲۵ ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس بچے کی جان کی قیمت صرف ۲۵ ہزار روپئے ہیں۔ اور اس طرح سے شہرمیں دندناتے پھرنے والے خونخوار کتے اور کتنے شہریان کو اپنا نشانہ بنائیں گے اور ان پر قابو پانے کے لئے میونسپل انتظامیہ ٹھوس قدم کیو ںنہیں اٹھا رہا ہے۔ اس کے لئئے ذمہ دار کون ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.