صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہفتہ سیرت رسول ﷺ مہم اختتام پذیر

جماعت اسلامی اورنگ آباد شمال کی جانب سے  اس کے تحت محفل نعت کا انعقاد

1,238

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو جس کسی شخص نے بھی اپنایا اس کی زندگی بدلی،تاریخ اسلام میں یہ بات واضح ہے کہ حضور اکرم ﷺ جس ماحول میں مبعوث ہوئے تھے وہ انتہائی جہالت کا ماحول تھا جس میں تمام تر سماجی اور اخلاقی خرابیاں بدرجہ اتم موجود تھے لیکن حضور اکرم ﷺ نے ان ہی ماحول تعلیمات الہی کی تبلیغ کرتے ہوئے اپنا اسوؤ ان کے سامنے رکھا تو اس معاشرہ کا رخ ہی بدل دیا اس طرح کا اظہار خیال ڈاکٹر جاوید مکرم صدیقی نے لال مسجد میں منعقدہ خطاب عام کیا انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات کو صحابہ کرام نے مکمل طور پر اپنے اندر جذب کرلیا تھاجس کی بنیاد پر ان کا سماج دنیا کا سب بہترین سماج قرار دیا گیا جس کو حضور نے خود کہا کہ سب سے بہترین زمانہ میرا زمانہ ہے پھر اس کے بعد پھر اس کے بعد انھوں نے کہا کہ آج بھی ہم اس طرح کاماحول بناسکتے ہیں شرط یہ ہے کہ ہم آپﷺ کی تعلیمات کو اپنے اندر جذب کرلیں، آج معاشرہ کو بدلے ہوئے انسانوں کی ضرورت ہے جلسہ کا آغاز مہم کے کنوینر ڈاکٹر حمایت اﷲ قادری کی تذکیر بالقرآن سے ہوا اس موقع پر مولانا انوارالحق اشاعتی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کو دعوت دین اور حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو پہنچانے کا بہترین میدان ہے ،یہ اﷲ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس ملک میں پیدا کیا ۔ جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد شمال کی جانب سے منعقدہ ہفتہ سیرت مہم بعنوان پیکر محبت کے ضمن میں لال مسجد میں بعد نماز عشاء محفل نعت ﷺ کا بھی اہتمام کیا تھا ۔جس کی صدارت شاہ حسین نہری نے کی محفل نعت ﷺ میں مولانا محمد مصطفی ندوی خیری، قاری شہباز راشد ،حافظ مصطفی نائب امام جامع مسجد،حافظ اسرار الحق ناندی،کاشف اشاعتی،اریب اورنگ آبادی،حافظ اکرم کاشفی،شیخ معتصم ، قاری عبید الرحمن وغیرہ نے اپنی مترنم آواز میںنعت رسول ﷺ کو پیش کیا جلسہ میں انجینئر عبدالواجد قادری،مولانا محفوظ الرحمن فاروقی،سلیم الدین صدیقی،ڈاکٹر عمران احمد خان، عبدالماجد ندوی کے علاوہ کثیرتعداد میں لوگ موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.