صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ڈویژنل کمشنریٹ پر مظاہرین بیل گاڑیوں سے پہنچے

قحط متاثرین کو راحت کے مطالبہ پر مہاراشٹر نونرمان سینا کی ریلی

1,489

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) کسانوں اور دیگر قحط متاثرین کو راحت فراہم کرنے کے مطالبہ پر مہاراشٹر نو نرمان سینا نے ایک مورچہ علاقائی کمشنریٹ پر نکالا جس میں بیل گاڑیاں بھی شامل کی گئیں۔اس سال بارش کم ہونے کی وجہ سے فصل بڑے پیمانے  پر تباہ ہوگئی اور پینے کے پانی کی بھی قلت محسوس کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں سمیت دیگر عوام بھی پریشانی ہوچکے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

مہاراشٹر نو نرمان سینا ی جانب سے ایک مورچہ آج علاقائی کمشنریٹ پر نکالاگیا جس میں مرہٹواڑہ کے مختلف مقامات سے پارٹی ورکرس سمیت کسان بھی بیل گاڑیوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ پارٹی ورکرس نے الزام لگایا کہ سوکھے کے سبب پیدا شدہ حالات پر قابو پانے کے لئے حکومت اقدامات نہیں کررہی ہے اور متاثرہ کسانوں کو امداد مہیا کرنے کی بجائے سی ایم ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ منعقد کررہے ہیں۔ پارٹی ورکرس نے حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی او رمتاثرین کو امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پرپولس کا سخت انتظام تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.