صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ونچت اگھاڑی کا اورنگ آباد کے بعد پونہ اجلاس میں لاکھوں کا جم غفیر

عوام کے جوش و خروش کے سبب تاریخ ساز جلسہ کی کامیابی سے راشٹروادی اورکانگریس پریشان :  امتیاز جلیل

1,226

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) اورنگ آباد کے بعدپونہ شہر میں بہوجن ونچت اگھاڑی کے جلسہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس جلسہ کو کامیاب بنایا جلسہ میں آئی بھیڑ دیکھ کر کانگریس اور راشٹروادی پارٹیو ں کے ہوش فاختہ ہوگئے ۔ لیکن ریاست میں برسوں تک اقتدار میں رہنے والی کانگریس اور راشٹروادی یہ بتانے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ جلسہ میں آئی بھیڑ سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ ان خیالات ا ظہارمہاراشٹر میں ایم آئی ایم کے قائد اور اورنگ آباد سنٹرل حلقہ کے رکن اسمبلی امتیازجلیل نے کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ۲؍اکتوبر کو شہر اورنگ آباد کا بہوجن ونچت اگھاڑی کا تاریخی جلسہ عام منعقد کیا گیا تھا ۔ جسمیں اگھاڑی کے قائدایڈووکیٹ پرکاش امبیڈکر اور مجلس اتحاد المسلمین کے قائد رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے تاریخ ساز جلسہ سے خطاب کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی جانب قدم بڑھایا تھا ۔ پرکاش امبیڈکرکانگریس کے ساتھ چناوی اتحاد کریں گے اور لوک سبھا چناؤ کانگریس کے ساتھ مل کرلڑا جائے گا ۔ اس طرح کی قیاس آرائیوں کو پونہ کے جلسہ نے پوری طرح ٹائیں ٹائیں فش کردیا ہے یہ بھی کہا جارہا تھا کہ کانگریس اگھاڑی کو ۱۲؍نشست دے گی نیز یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ راشٹروادی کانگریس کے ساتھ مل کر اگھاڑی چناؤ لڑے گی ۔ یقین کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ چالیس تا ۴۲ لوک سبھا حلقوں میں این سی پی کے ساتھ اگھاڑی چناؤ لڑے گی ۔ اس معاملے پر پونہ میں امتیاز جلیل نے واضح کیا کہ راشٹروادی کو یہ پتہ چل چکا ہے کہ دلت اور مسلم ریاست میں کتنے طاقتور ہیں ۔ اپنے خطاب میں انہو ں نے کہا کہ اب یہ دونوں کانگریسیوں کو پتہ چل چکا ہے ہماری کتنی اہمیت ہے ۔ لیکن اب بھی وہ یہ ظاہر کرنے سے کترارہے ہیں کہ انہیں مسلمانوں یا دلتوں کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے آگے کہا کہ ہم پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ہم بی جے پی کی بی ٹیم ہیں ۔ انھو ں نے سوال کیا کہ کیا مسلمانوں نے کانگریس اور راشٹروادی کو اقتدار میں لانے کا ٹھیکہ لیا ہے ؟ ا متیاز جلیل نے چیلنج کیا کہ آنے والے انتخابات میں ہم اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے اور دکھا دیا جائے گا کہ ہم کتنی طاقت رکھتے ہیں ۔ جم غفیر سے خطاب کے دوران امتیاز جلیل نے کہا کہ پرکاش امبیڈکر اویسی کے ایک ساتھ آجانے سے یقیناً ریاست کی سیاست میں تبدیلی آئے گی اور اس اتحاد نے بڑے بڑوں کی نیند اڑادی ہے ۔ اور اب تو پونہ کے اس جلسہ کے بعد یہ نیند کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ ونچت اگھاڑی نے نعرہ بلند کیا ہے کہ اب کی بار امبیڈکر سرکار ۔ پونہ کا یہ جلسہ ۶ گھنٹوں تک چلتا رہا اور لوگ خاموشی سے تقاریر سنتے رہے ۔ حاضرین کی تعریف کرتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ گھنٹوں تک بیٹھ کر تقاریر کا سننا معمولی بات نہیں ہے قابل تعریف ہیں وہ لوگ جنہوں نے ونچت اگھاڑی کے جلسہ میں شرکت کی اور اسے کامیاب بنایا ۔ سوشل میڈیا پر بھی پونہ میں منعقدہ اس جلسہ کو کافی جگہ دی جارہی ہے ۔ جس کے باعث دلتوں اور مسلمانوں کو بینڈ ماسٹر سمجھنے والے کانگریس اور راشٹروادی والوں کو یقیناً اب ان کے پیچھے دوڑنا ہوگا ۔ کیونکہ یہ بات پونہ میں منعقدہ جلسہ نے ثابت کردی ہے ۔ آخر میں انہو ں نے کہا کہ اب ناگپور اور اس کے بعد ونچت اگھاڑی کااختتامی جلسہ ممبئی میں منعقد کیا جائے گا ۔ انہو ں نے امید ظاہر کی کہ اس جلسہ میں بھی لاکھوں کی تعداد میں دلت اور مسلم شرکت کریں گے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.