صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ہائی وے سے اغوا شدہ ۱۳؍ سالہ مزدور کی بیٹی برآمد

220,641

اکولہ : ممبئی سے اپنے گھر والوں کے ساتھ وطن جانے والی ایک تیرہ سالہ مغویہ لڑکی امراوتی ،اکولہ ہائی وے پر واقع لونی ٹاکلی گائون کے قریب پائی گئی ۔ اسے اغواء کرنے والا نوجوان فرار ہو گیا ۔ جلگائوں پولیس اس بچی کو لینے کے لئے روانہ ہو گئی ہے ۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ممبئی کے ملنڈ علاقے سے ایک کنبہ سواری ملنے سے مایوس اپنے وطن اکولہ کے لئے روانہ ہوا ۔ مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور یہ لوگ ممبئی سے پیدل چلتے ہوئے جلگائوں کے قریب نصیرآباد پہنچے تو ایک موٹر سائیکل سوار نے انہیں لفٹ دینے کی پیشکش کی ۔ زیادہ دھوپ ہونے کی وجہ سے اس کنبہ کے سرپرست نے اپنے بچے ۱۷؍ سالہ لڑکا اور ۱۳؍ سالہ ایک لڑکی کو اس کی موٹر سائیکل پر بٹھا دیا ۔

کچھ دور جانے کے بعد موٹر سائیکل سوار نے لڑکے کو موٹر سائیکل سے اتارتے ہوئے کہا کہ آگے پولیس ہے اس لئے تو اتر جا اور پیدل چلتے ہوئے آگے آئو ۔ جب لڑکی کے بھائی کو بہت دور تک موٹر سائیکل سوار اور اس کی بہن دکھائی نہیں دی اور اس دوران اس کے ماں باپ بھی اس تک پہنچ گئے ۔ والدین نے بناء وقت ضائع کئے قریب کے پولیس اسٹیشن پہنچے اور اپنی شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے تلاش شروع کی اور انہیں ہائی وے پر واقع لونی گائوں کے قریب لڑکی اکیلی دکھائی دی اس لڑکی کو لونی پولیس اسٹیشن لایا گیا ۔ اس معاملے میں  پولیس نے واشم ضلع کے مالیگائوں کے رہنے والے گنیش سکھا رام بانگر ۳۲؍ سالہ شخص کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے ۔ مزید تفتیش لونی پولیس اسٹیشن کے اے پی آئی این کے نائیک کررہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.