صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شرد پوار کا مہاجر مزدوروں کو واپس لانے کیلئے منصوبہ بندی کا مشورہ

128,287

ممبئی : ملک میں کرونا وائرس کا قہر عروج پر ہے ۔ پچھلے دو ماہ سے ملک میں لاک ڈائون کی وجہ سے مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے اپنے وطن لوٹ چکی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں مختلف کمپنیوں کو کام شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس سلسلے میں این سی پی شرد پوار نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد معاشی بحران کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرنا ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومتیں لاک ڈاؤن  کے دوران کاروبار شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ لیکن کارخانے دوبارہ شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کیونکہ مزدور اپنے وطن نقل مکانی کر رہے ہیں ۔ اس لئے ریاستی حکومت کو معاشی طور سے مضبوط ہونے کے لئے پوری طرح سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہوگی ۔

ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لئے نئی پالیسیاں بنانی ہونگی ۔ درآمدات ، برآمدات اور اندرون ملک نقل و حمل میں اضافے کے لئے صنعت کاروں ، کاروباری افراد اور اس شعبے میں ماہرین سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.