صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے ممبئی میں حالات تشویشناک

۲۵۵۰۰؍ کے ساتھ مہاراشٹر میں۴۱؍ہزار۶۴۲؍ مریض کرونا سے متاثر پائے گئے : وزیر صحت

237,032

ممبئی : ملک میں چوتھے مرحلے کے لئے ۳۱؍ مئی تک لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا اس سے پہلے ریاست کے وزیر اعلی نے تمام ڈویژنل کمشنروں اور ضلع کلکٹروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کرتے ہوئے انہیں ۳۱؍ مئی تک مہاراشٹر کے تمام ریڈ زون والے علاقوں کو گرین زون میں لانے کے لئے منصوبہ بندی اور ضروری اقدامات کی ہدایات دی تھی لیکن مہاراشٹر دن بہ دن کورونا کے مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔

ہندوستان میں کرونا سے متاثرین مریضوں کا ایک تہائی حصہ صرف مہاراشٹر میں پایا جا رہا ہے ۔ ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مہاراشٹر میں ۲۳۴۵؍نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ۴۱؍ہزار ۶۴۲؍ ہوگئی ہے ۔ وہیں آج ریاست میں۱۴۰۸؍ افراد کورونا کےخلاف جنگ لڑتے ہوئے اس مہلک بیماری کو شکست دے کر مکمل طو رپر صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں اب تک ۱۱؍ہزار۷۲۶؍ کرونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ موجودہ وقت میں۲۸؍ہزار ۴۵۴؍مریض زیر علاج ہیں۔ آج ریاست میں ۶۴؍افراد کی کرونا کی وجہ سے موت واقع ہوئی۳۶؍مرد اور۲۸؍ خواتین ہیں مرنے والوں میںممبئی کے ۴۱؍، مالیگاوں۹؍، پونہ۷؍، اورنگ آباد۳؍، نئی ممبئی۲؍، پمپری چنچوڑ، شولا پور میں ایک ایک افراد شامل ہیں اسی طرح اب تک کل۱۴۵۴؍ لوگوں کی اموات واقع ہوچکی ہیں۔

ٹوپے نے مزید بتایا کہ ریاست میں اب تک ۳؍لاکھ۱۹؍ہزار ۷۱۰؍ افراد کے سوئب نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ جن میں ۲؍لاکھ۷۸؍ہزار ۶۸؍ افراد کے نمونے منفی پائے گئے ہیں جبکہ ۴۱؍ہزار۶۴۲؍افراد کی رپورپ مثبت آئی ہے۔ ریاست میں۴؍لاکھ ۳۷؍ہزار۳۰۴؍ لوگوں کو گھریلو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری قرنطینہ میں۲۶؍ہزار۸۶۵؍ لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ریاستی سطح پر کرونا مریضوں کی تعداد اگر دیکھی جائے تو ممبئی میں۲۵۵۰۰؍ کرونا سے متاثر ہیں وہیں ۸۸۲؍افراد اب تک موت واقع ہوچکی ہے ۔

تھانہ اور مضافات۲۳۸۶؍ افراد، نئی ممبئی۱۶۶۸؍، کلیان ڈومبولی۶۴۱؍، الہاس نگر کارپوریشن۱۳۱؍، بھیونڈی نظام پور۸۰؍، میرابھائیندر۳۶۲؍،پالگھر ۱۰۲؍، وسئی ویرا۴۲۵؍،رائے گڑھ۲۸۵؍، پنویل۲۷۱؍،ناسک ۱۱۳؍، مالیگاوں۷۱۰؍، احمد نگر۶۷،دھولیہ۹۵؍، جلگاوں ۳۳۱؍،نندوربار ۲۶؍،۴۴۶۲؍، پونہ، شولاپور۵۲۲؍، ستارہ ۱۸۴؍، کولہاپور۱۶۱؍، سانگلی۶۳؍، سندھودرگ ۱۰؍،رتناگیری ۱۲۳؍، اورنگ آباد ۱۱۲۶؍، جالنہ ۴۳؍، ہنگولی ۱۱۰؍، پربھنی ۱۸؍،لاتور۵۴؍، عثمان آباد ۱۹؍، بیڑ ۱۳؍، ناندیڑ۹۲؍، آکولہ۳۴۴؍، امراوتی۱۴۰؍، ایوت محل ۱۱۹؍، بلڈھانہ ۳۸؍، واشم۸؍، ناگپور۴۳۷؍، وردھا ۳؍،بھنڈارہ۹؍، گوندیا ۳؍،چندرپور۱۵؍، گڈچرولی۷؍

Leave A Reply

Your email address will not be published.