صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دھاراوی باز آبادکاری منصوبہ فوری شروع کرنے کیلئے وزیر ہائوسنگ جتندر آہواڑ کا وزیر اعلی سے مطالبہ

219,343

ممبئی : مہاراشٹر میں کروناسے سب زیادہ متاثر مریض ممبئی میں ہیں اور خاص طور پر دھاراوی اور کولہی واڑا میں مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہاں پر ناقص اور غیر معیاری نگہداشت کی وجہ سے کرونا متاثرین کے علاوہ دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد میں بھی غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ اسی کے پیش نظروزیر ہاوسنگ جتندر آہواڑ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالباتی مکتوب میں کہا ہے کہ فوری طور پر دھاراوی کی باز آباکاری کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کے لئے وزیراعلی کو ہنگامی طور پرطبی عملے کے ساتھ ساتھ ہاسپیٹل کے ذمہ داران کے ساتھ ایک میٹنگ لے کر غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے کو یقینی بنانا چاہئے ۔

وزیر اعلی کو لکھے گئے مکتوب میں جتیندر آوھاڑ نے مزید لکھا ہے کہ دھاراوی کو ایشیائ کی سب سے بڑی جھونپڑ پٹی کہا جاتاہے اس کچی بستی میں حفظان صحت کی دیکھ بھال کا کوئی معیار نہیں ہے اور علاج معالجے کی حالت خراب ہے۔ اس سے عام طور پردھاراوی کے بارے میں ایک غیر یقینی احساس پیدا ہوا ہے ۔ یہی  موقع ہے کہ مہاوکاس آگھاڑی کو بازآبادکاری کرکے مزید بیماریوں سے نجات دلائی جائے ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ باز آبادکاری کا اعلان سابق بی جے پی کے دور حکومت میں کیا گیا تھا ۔ مرکزی و ریاستی حکومت سے منظوری  حاصل ہوگئی تھی مگرکرونا کی بیماری کی وجہ سے یہ معاملہ التوائ کا شکار ہوگیا ۔ اگر اس طرح کے معاملے میں دھاراوی کی بازآبادکاری کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس سے نہ صرف مہاوکاس آگھاڑی کے ذریعہ سیاسی، معاشرتی اور معاشی ترقی ہوگی ۔ بلکہ سیاسی مخالفین کے منہ بند بھی کیے جاسکتے ہیں ۔

جتیندر اوہاڑ کے مطابق مہا وکاس آگھاڑی کا قیام ہی وکاس کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے ۔ سیاسی، سماجی اور معاشی شعبہ کوتقویت دیتے ہوئےنئے روزگار بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں ۔ دھاراوی میں تمام دھرم اور ذات کے لوگ رہتے ہیں اگر دھاراوی ترقی کرتی ہے تو یہ مہاوکاس آگھاڑی حکومت کے لئے عوامی مقبولیت کا سبب بنے گی ۔

وزیر ہاوسنگ جتندراوہاڑ کو امید ہے اس ضمن میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک میٹنگ کی اور دھاراوی کی باز آبا کاری کے عمل کو جلد شروع کریں گے تو اس سے دھاروی ہی نہیں بلکہ کولہی واڑا کی عوام کو بھی راحت ملے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.