صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ناندیڑ پارلیمانی حلقہ کیلئے کانگریس کی اہم میٹنگ

پارٹی کے اُمیدوار کے نام کو قطعیت دینے نیز آئندہ پارلیمانی انتخاب کیلئے حکمت عملی متعین کرنا اہم مقاصد

1,243

ناندیڑ : (منتجب الدین) آئندہ لوک سبھا چنائو کے لئے کانگریس پارٹی نے پورے ملک بھر میں تیاری شروع کردی ہے۔ ناندیڑ کی نشست پر کانگریس کا ہی قبضہ برقرار رہے اس کے لئے کانگریس پارٹی کے قائدین منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ ناندیڑ لوک سبھا حلقہ کے لئے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار کے نام کو قطعیت دینے کے لئے پارٹی کی اہم میٹنگ آج ۲۳؍دسمبر کو دوپہر ۴ بجے پرگتی مہیلا منڈل آنند نگر روڈ ناندیڑ میں رکھی گئی  تھی ۔ اس میٹنگ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری و مہاراشٹر کے جوائنٹ انچارج سمپت کمار نے شرکت کی۔ کانگریس کے قومی صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا حلقوں کے لئے پارٹی آبزرور مقرر کیئے ہیں ۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر اشوک چوہان کی نگرانی میں ریاست بھر میں لوک سبھا چنائو کی تیاری زور و شور سے جاری ہے ۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے جن نشستوں پر اُمیدوار کھڑے کیئے جانے والے ہیں وہاں پر متوقع اُمیدواروں کی جانچ کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ ناندیڑ ضلع کانگریس کا مضبوط ترین قلعہ ہے ۔ پچھلے لوک سبھا چنائو میں اشوک چوہان نے یہاں پر ۸۲ ہزار ووٹوں سے شاندار جیت حاصل کی تھی ۔ اشوک چوہان پر ان دنوں ریاست کی ذمہ داری عائد ہے ۔ دیگر حلقوں کے اُمیدواروں کو کامیابی دلانے کے لئے وہ دوروں میں مصروف رہنے والے ہیں ۔ اس لئے ناندیڑ حلقہ سے لوک سبھا کے لئے اُمیدوار کون ہوگا اس پر تمام کی نظریں لگی ہے۔ آج ناندیڑ شہر و ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں تمام عہدیداران ‘ بلاک کمیٹی‘ بوتھ کمیٹی کے ذمہ داران‘ ارکانِ اسمبلی‘ ضلع پریشد ممبران‘ کارپوریٹرس‘ مختلف بلدیہ کے کونسلرس‘ پنچایت سمیتی اور گرام پنچایتوں کے ممبران اور کانگریسی قائدین و ورکرس کے اس اجلاس میں  شرکت کی ۔ ان تمام نے لوک سبھا حلقہ ناندیڑ کے لئے ریاستی صدر اشوک چوہان کی اہلیہ امیتا چوہان کا نام پیش کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.