صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

24؍دسمبر کو قومی یوم صارف

1,935

ناندیڑ : (نامہ نگار) گاہکوں کو اُن کے حقوق اور تحفظ کی معلومات سے آگاہ کرانے اور اُن میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ہر سال ۲۴؍دسمبر کو ملک بھر میں قومی یومِ صارفین کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ قومی گاہک دن کے موقع پر تحصیل آفس ناندیڑ میں صبح گیارہ بجے ایک تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کا افتتاح ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر ضلع گاہک منچ کے صدر کشور کماردیوسرکر‘ ممبر رویندر بلولی کر‘ کویتا دیشمکھ‘ بی ڈی جوشی‘ و دیگر موجود رہیں گے۔ تحصیل آفس کے میٹنگ ہال میں ہونے والے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل ضلع سپلائی آفیسر کی جانب سے کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.