صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’بی جے پی اپنی ہم خیال پارٹیوں کیخلاف بھی امیدوار کھڑا کرے گی‘

۲۰۱۹ کے عام انتخابات کیلئے پارٹی ورکروں سے میدان میں اترنے کی اپیل

1,458

ممبئی : (ریحان یونس) اس وقت جبکہ شیوسینا اپنی حلیف برسراقتدار بی جے پی کو 2019 انتخابات کے پیش نظر اتحاد کے موضوع پر کوئی جواب نہیں دی رہی ہے بی جے پی کے قومی صدر امِت شاہ نے اتوار کو بڑے ہی سخت لہجہ میں اپنے پارٹی ورکروں کو ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ اتحاد کے تعلق سے سوچنا بند کریں اور تنہا ہی عام انتخابات میں لڑنے کے لئے تیار رہیں ۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے پارٹی ورکروں کی تعریف کرتے ہوئے ریاستی لوک سبھا انتخابات میں 48 میں سے 40 نشستوں پر فتوحات حاصل کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے ۔ امِت شاہ مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہیں ۔ اپنے دورے کے پہلے دن پارٹی ورکروں کے ساتھ مصروف ترین میٹنگوں کے بعد انہوں نے لاتور میں پارٹی کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا کے ساتھ اتحاد کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

تمام اپوزیشن پارٹیوں کو یکے بعد دیگرے فتوحات کے ذریعے حیران وششدر کرنے کے لئے تیاری کریں ۔امِت شاہ نے بند کمروں میں میٹنگوں کا انعقاد کیا ۔ اسی موقع پر امِت شاہ نے کہا کہ اتحاد کے لئے دوستانہ پارٹی جعلی تھی اب بی جے پی اپنے اتحادیوں سے مقابلہ کرکے فتح یاب ہو گی ۔ کوئی بھی بی جے پی کو ہرا نہیں سکتا جس کے پاس 11 کروڑ ورکرس ہیں ۔ ہم مہاراشٹر کی تمام سیٹوں پر مقابلہ آرائی کریں گے اور تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے ۔ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ شیوسینا کے ساتھ اتحاد کے قطع نظر بی جے پی تنہا تمام 48 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے گی اور 40 پر فتح حاصل کرے گی ۔ یہاں تک کہ اپنی دوست پارٹیوں کے ذریعے انتخاب میں امیدواری کرنے والی جگہوں پر بھی بی جے پی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ۔

فڈنویس نے تمام ورکروں سے میدان میں اتر جانے اور تیاریاں شروع کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا کہ انتخابی اتحاد کے لئے پریشان ہونا پارٹی ورکرس کا کام نہیں ہے ۔ یہ معاملہ پارٹی کے اعلی عہدے داران سے تعلق رکھتا ہے ۔ہماری کوشش یہ ہونا چاہیے کہ ریاست میں 40 نشستوں پر کامیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ شاہ نے وزیراعلی دیویندر فڈنویس اور ریاستی صدر راو صاحب دانوے کے ساتھ ورکروں کی رائے جاننے کے لئے دو گھنٹے کی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں لاتور ، عثمان آباد ، ناندیڑ اور ہنگولی حلقہ اسمبلی کے 5 ہزار بی جے پی ورکروں نے شرکت کی ۔ شاہ کےمنصوبہ بند دوروں میں جنوری میں لاتور کا دورہ بھی شامل ہے جہاں وہ انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.