صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بی جے پی لیڈر کاکا کڈالکر اور شیوسینا لیڈر سبھاش مئیکر کی کانگریس میں شمولیت

1,338

ممبئی: سندھودرگ ضلع پریشد کے سابق صدر و بی جے پی کے لیڈر کاکا کڈالکر وممبئی میں شیوسینا کے لیڈر سبھاش مئیکر نے آج اپنے حامیوں کے ساتھ ریاستی صدر اشوک چوہان کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔  گاندھی بھون میں کاکا کڈالکر کی کانگریس میں شمولیت کے موقع پر سندھودرگ بی جے پی اقلیتی سیل کے صدر سرفراز عبدل نائیک نے بھی اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر سابق کابینی وزیر ایم ایل اے محمد عارف نسیم خان، ایم ایل اے حسنہ بانو خلیفے، ایم ایل اے سبھاش چوہان، مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت، جنرل سکریٹری راج بھوسلے، پرتھوی راج ساٹھے، گجانن دیسائی، سکریٹری راجا رام دیشمکھ اور شاہ عالم وغیرہ موجود تھے ۔

کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کڈالکر وان کے کارکنان کا کانگریس پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر اشوک چوہان نے کہا کہ کانگریس مکت بھات کی بات کرنے والے خود کو جمہوریت اور عوام سے بلند سمجھ لیا تھا۔ لیکن پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں عوام نے ان کے غرور کو توڑکر انہیں سبق سکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بی جے پی کا جہاز اب ڈوب رہا ہے ۔ مہاراشٹر میں بھی بی جے پی کا پانی پت ہوگا ۔ بی جے پی سے اب آوٹ گوئنگ شروع ہوچکا ہے ۔ آئند بی جے پی سمیت دیگر پارٹیوں سے کئی لیڈران کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.