مشہور اداکار ومکالمہ نویس قادر خان کی رحلت پر مہاراشٹر کانگریس صدر اشوک چوہان کی تعزیت
ممبئی : مشہور اداکار، اسکرِپٹ رائیٹر ومکالمہ نویس قادر خان کی رحلت پر مہاراشٹر ریاستی کانگریس صدر وممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے فلمی دنیا کا عظیم خسارہ قرار دیا ہے ۔ قادر خان کے انتقال کی خبر کے بعد اشوک چوہان نے ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سنیما کے لئے قادر خان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ وہ ایک اچھے اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مکالمہ نویس بھی تھے ۔ ان کی رحلت سے ہندوستانی سنیما کا بہت بڑا خسارہ ہوا ہے ۔ میں دعاگو ہوں کہ ان کی روح کو شانتی ملے ۔ واضح رہے کہ قادر خان کا گزشتہ کل کنیڈا میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔