’نیا سال، نئی شروعات، بائی بائی مودی‘
ممبئی : نئے سال کی مبارکبادیوں کے درمیان کچھ مبارکبادیاں ایسی بھی سامنے آئی ہیں جنہوں نے عوامی سطح پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے ۔ ایسے ہی مبارکبادیوں میں سے مہاراشٹر ریاستی کانگریس کے سکریٹری سید ذیشان احمد کی نئے سال کی مبارکباد ہے ، جس میں انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کو بائی بائی کہتے ہوئے دکھایا ہے ۔ سید ذیشان احمد نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے شہر میں ایک پوسٹر لگایا ہے جس پر انہوں نے کارٹون کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ ’نیا سال ، نئی شروعات، بائی بائی مودی‘ ۔ ان کے اس پوسٹر کی خوب پذیرائی ہورہی ہے ۔ اس تعلق سے سید ذیشان کا کہنا ہے کہ نئے سال کی مبارکباد اسی وقت مکمل ہوسکتی ہے ، جب نئی تبدیلی آئے اور نئی تبدیلی مودی کی رخصتی سے ہی آسکتی ہے ۔