ریسرچ و اِنوویشن کنونشن کے لئے طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب
علی گڑھ : طلبہ کے اندر تخلیق و اختراع کا رجحان پیدا کرنے اور انھیں قومی و بین الاقوامی تحقیقی کانفرنسوں میں شرکت کے لئے تیار کرنے کے مقصد سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اِنّوویشن کونسل و یونیورسٹی انکیوبیشن سنٹر کی جانب سے 11-12؍اکتوبر 2019کو طلبہ کے ریسرچ و اِنوویشن کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کونسل کے کوآرڈنیٹر پروفیسر سجاد اطہر نے بتایا کہ اے ایم یو میں کسی بھی مضمون میں پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ کورسوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کنونشن میں شرکت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انھیں کامرس، مینجمنٹ و قانون، انجینئرنگ و ٹکنالوجی، سائنس، لائف سائنس و ایگریکلچر، میڈیسن و یونانی طب، بین الاقوامی مطالعات، سماجی علوم، دینیات ، آرٹس و انسانی علوم کے زمرہ میں اپنی تلخیص کو جمع کرنا ہے، جس میں اختراع کے طریقۂ کار اور تحقیق سے ہونے والے اثرات و فوائد کا بھی ذکر کرنا ہے۔ چنندہ طلبہ و طالبات کنونشن میں اپنے تحقیقی خاکہ کی تفصیل پیش کریں گے۔
تلخیص کو آن لائن http://tinyurl.com/yx94b6fo پر 28؍ستمبر، 2019تک جمع کیا جاسکتا ہے۔