صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دھاراوی شاہو نگر کے محمد عرفان شیخ کے قتل کو پولیس کے ذریعہ خودکشی ثابت کر نے پر انجمن باشندگان بہار کا احتجاج

1,263

ممبئی : گذشتہ دنوں محمد عرفان شیخ عمر ۲۸ سال بہار کے دربھنگہ ضلع واقع ارئی بردی پورکے رہنے والے مقیم حال ممبئ اندرا نگر دھاراوی کی لاش بند کمرے میں ملی جب اسکی اطلاع پولیس کو دی گئی اور پولیس جائے وقوع پر پہونچی اور تفتیش کے بعد بتایا کہ محمد عرفان شیخ نے خودکشی کی ہے جبکہ اس کی لاش کو دیکھنے کے بعد اور انکے زخم کے نشانات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مرحوم نے خودکشی نہیں کی ہے بلکہ اس کا قتل ہوا ہے ۔ آج شاہو نگر پولیس اسٹیشن میں انجمن باشندگان بہار ممبئ کے ایک وفد نے جنرل سیکریٹری محمود حکیمی کی قیادت میں سینئر انسپکٹر سوریہ ونشی سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ آپ اس معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کریں مزید محمود حکیمی نے کہا کہ یہ خودکشی نہیں ہے بلکہ قتل ہے ۔

اب پولیس کا کام ہے کہ وہ کس حد تک اس کی انکوائری کرتی ہے وفد میں شامل مرحوم کے رشتہ داروں نے سخت الفاظ میں کہا کہ پولیس صحیح انکوائری نہیں کر رہی ہے جبکہ ہم لوگ ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں اس وفد میں شامل انجمن باشندگان بہار دھاراوی برانچ کے صدر محمد مشتاق احمد شیخ و جنرل سیکرٹری انور کمال اور گوونڈی برانچ کے صدر محمد آصف شیخ و جنرل سیکرٹری مولانا افضل پرویز قاسمی بچو بھائی ذاکر بھائی محمدانظار شیخ کے علاوہ کافی تعداد میں اہل بہار موجود تھے ۔ وفد کی باتوں کو سینئر انسپکٹر سوریہ ونشی نے سنا اور کہا کہ ہم آپ کی باتوں پر غور کریں گے اور اسی طرز پر انکوائری کریں گے اگر اسکا قتل ہوا ہے تو قاتل کو ضرور گرفتار کیا جائے گا آپ لوگ کسی طرح کا احتجاج نہ کریں پولیس پر اعتماد رکھیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.