صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کی جانب سے پولیس جوانوں کے بچوں کے لئے کیریئر گائیڈنس ورکشاپ کا اہتمام

33,922

علی گڑھ : پولیس جوانوں کے بچوں کی رہنمائی کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر (جنرل) کی جانب سے پولیس لائنس میں ایک کیریئر گائیڈنس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے ٹریننگ وپلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے کہاکہ علم کی اہمیت اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ اس کی مدد سے آگے کیا کرنا ہے۔ انھوں نے بچوں کو کئی اہم مشورے دئے ۔

ورکشاپ میں علی گڑھ کے مختلف اسکولوں و کالجوں کے بچوں کو شخصیت کی نشو و نما، اپنی صلاحیت ، خامیوں ، ڈر اور مواقع کی شناخت اور پیشہ ورانہ زندگی کے لئے درکار ہنر کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔

ڈاکٹر معاذ خان اور مسٹر احمد ندیم نے بچوں کو سلسلہ وار طریقہ سے اپنی پسند کے میدان کے انتخاب اور کیریئر کے بارے میں بتایا ۔

ورکشاپ کے انعقاد کے لئے علی گڑھ پولیس انتظامیہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے مزید ورکشاپ منعقد کئے جانے کی درخواست کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.