صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رئیس ہائی اسکول بھیونڈی کے۶۱ ویں آل مہاراشٹراُردو تقریری مقابلے کا شاندار انعقاد

1,624

بھیونڈی: گذشتہ دنوں رئیس ہائی اسکول و جونیر کالج بھیونڈی کا۶۱ واں آل مہاراشٹر اردو تقریری مقابلہ کوکن مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محمد اسلم فقیہ کی صدارت میں اسکول گراونڈ پر منعقد ہوا ۔ اس اہم مقابلہ کا اہالیانِ بھیونڈی اور محبانِ اردو کو شدت سے انتظار رہتا ہے جس میں بھیونڈی، ممبئی، مالیگاؤں، دھولیہ، پونا،ناسک اور قرب و جوار کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات شریک ہوکر اپنے خیالات کا اظہار کررتے ہیں نیز اپنی بے ساختہ تقریروں سے سامعین کا دل جیت لیتے ہیں۔ اس سال بھی ان علاقوں سے۴۳ ؍  اسکولوں سے طلبہ شریک ہوئے۔ صبح ۹ بجے دو گروپ میں ابتدائی مقابلوں کا آغاز ہوا ۔

گروپ الف کے جج جناب ملک مومن ، جناب شفیع پٹیل ،جناب ظہیر خان اور گروپ ب کے انوار الحق خان،جناب عامر نرول اور جناب رفیق شیخ نے ہر گروپ سے دس دس بہترین مقرر ین کا انتخاب حتمی مقا بلے کے لیے کیا۔ حتمی مقابلہ منتخب بیس طلبہ کے بیچ اسکول گرائونڈ پر سہ پہر تین بجے منعقد ہوا۔اس مقابلہ میں مہمان ِ خاص کی حیثیت سے جناب رضوان احمد (آئی اے ایس ممبئی) موجود تھے ۔ مہمانان کے طور پر جناب ڈاکٹر ماجد انصاری (پروفیسر مہا راشٹرا کالج ممبئی) ، جناب سعید احمد خان (معروف صحافی) اورامیر حمزہ ثاقب (لیکچرر جی ایم مومن ویمنز کالج) نے فائنل مقابلے میں جج کا فریضہ بھی انجام دیا۔ اس کے علاوہ  کے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصدق پٹیل،جوائنٹ سکریٹری معید آغا،خازن عبدالرحمن فقیہ و دیگر عہدیداران اور اراکین بھی موجو د تھے ۔

ججوں کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر پیر محمد رحمانی گرلز ہائی اسکول، مالیگا ئوں کے طالبہ انصاری ثانیہ فرحین مسعود کو اول انعام ، نیشنل ہا ئی اسکول فار بوائز، ناسک کے طالب علم شیخ شاد شبیر علی کو دوم انعام ، مومن گرلز ہا ئی اسکول، بھیونڈی کی طالبہ بوبرے را حمین نوید کو سوم انعام، مدنی ہائی اسکول (گرلز) جوگیشوری، ممبئی کی طالبہ شیخ ایمن اسماعیل کو چہارم انعام اور رفیع الدین فقیہ  گرلز ہائی اسکول ، بھیونڈی کی طالبہ انصاری اسریٰ محمود عالم کو پنجم انعام کا حق دار قرار دیا گیااور مہمانان کے ہاتھوں انعامات دیے گئے ۔ علاوہ ازیں پانچ حوصلہ افزائی کے انعامات بالترتیب شیخ طلحہ عقیل (رفیع الدین فقیہ ہا ئی اسکول ، بھیونڈی) ،خان طوبیٰ ارم قطب ا لدین (انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول ، بھیونڈی) ، مومن سعود ملک شاہد اختر (دی مالیگائوں بوائز ہائی اسکول ، مالیگائو) ، خان انو شا خانم محمد اسرائیل (عبداللہ پٹیل ہا ئی اسکول ،ممبرا) اور انصاری سدیس محمد شاہد (نیشنل ہائی اسکول ، دھو لیہ) کو دیے گئے ۔

اس کے علاوہ بہترین مقرر ،بہترین مقررہ اور بہترین مصنف کا بھی انعام دیا گیا ۔اس مو قع پر خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد مقابلے کے آغاز سہ پہر تین بجے سے رات آٹھ بجے تک ان تقریروں سے محظوظ ہوتے رہے اور دا د و تحسین بلند کرتے رہے ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت ِ کلام پاک و ترجمہ سے ہوا ۔ مدثر شیخ نے مہمانوں کا تعارف و استقبال کیا، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے  اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ مہمان ِ خاص جناب رضوان احمد (ممبئی) نے اپنے خطاب میں مقرریں طلبہ اور ان کی رہنمائی کر نے والے اساتذہ کی خصوصی ستائش کی اور اپنے مخصوص انداز میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے رہنمائی کی نیز رئیس ہا ئی اسکول اینڈ جو نیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور ان کی ٹیم کوشاندار پروگرام کی پیش کش پر مبارک باد پیش کی ۔

جج حضرات نے طلبہ کی بیباکی اور اندازِ بیان کو بیحد سراہا اور ان کی تیاری میں اساتذہ کے رول کو اہم بتایا نیز ان کی پرخلوص محنت پر مبارک باد پیش کی۔ امیر حمزہ ثاقب نے نتائج کا اعلان کیا ۔ اس پروگرام کی کامیاب اور دلکش نظامت اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعواور اسکول کے اساتذہ روفی پٹیل اور مدثر شیخ نے انجام دی ۔ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے چیر من جناب شفیع مقری نے مہمانان اور شر کا ء کا شکریہ ادا کیا ۔ پرو گرام کو کامیاب بنانے میں تما م اسٹاف کا تعا ون شامل رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.