صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شادی کے بعد پتہ چلا دلہن لڑکی نہیں ہجڑہ ہے۔ دلہے کے اڑ گئے ہوش

96,975

شادی کے بعد ایک نوجوان اس وقت حیرت زدہ رہ گیا جب اسے پتہ چلا کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ ہجڑہ ہے۔ چونکا دینے والا یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کا ہے۔ بجنور ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی شادی سال 2019 میں مراد دآباد میں ہوئی تھی۔

شادی سے قبل لڑکے نے ہونے والی کو دیکھا اس کی خوبصورتی اسے بھا گئی اور اس نے شادی کے لیے ہاں کر دی۔ شادی کی رات دولہے کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب اسے پتہ چلا کہ اس نے جس سے لڑکی سمجھ کر شادی کی ہے دراصل وہ لڑکی نہیں ہجڑہ ہے‌۔ ہجڑے نے دولہے کو سخت وارننگ دی اور کہا کہ اس نے آپریشن کروایا ہے اور اس کی جسمانی تبدیلی میں کچھ وقت لگے گا

ہجڑے نے کہا کہ اگر تب تک وہ اس بات کا ذکر کسی سے کرے گا تو وہ اسے جان سے مار دے گی، ایک طرف ہجڑہ دلہن کی دھمکی اور دوسری جانب خاندان اور دوستوں میں عزت کے خوف سے دلہا خاموش بیٹھ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ہجڑہ دلہن اسے ہراساں بھی کیا کرتی تھی۔ اس دوران اس نے بیڈ روم میں خفیہ کیمرہ لگا کر تنہائی کے مناظر بھی فلم بند کر لیے۔

بعد ازاں ہجڑے کے ماں باپ بھی اس کے ساتھ شامل ہو گئے اور دلہے سے 20 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا بصورت دیگر ویڈیو باہر لانے کی دھمکی دی گئی، ساتھ ہی پورے خاندان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پریشان کرنے کی بھی وارننگ دی گئی۔ نوجوان نے جب کہا کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں تو اسے زدو کوب بھی کیا گیا

ان کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آ کر نوجوان نے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور چار سال سے اسے جو پریشانیاں ہوئی اور اسے جس طرح سے ہراساں کیا جا رہا تھا اس کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ پولیس نے اس معاملے مٹکیس درج کر کے ہجڑہ دلہن سمیت اس کے ماں باپ کو گرفتار کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.