صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

عارض خان کو پھانسی کی سزا سنانے سے دہلی ہائی کورٹ کا انکار

87,273

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں دہلی پولیس انسپیکٹر موہن چند شرما کے قتل کے ملزم عارض خان کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔ عارض خان کو نچلی عدالت نے مارچ 2021 میں موت کی سزا سنائی تھی، جسے دہلی ہائی کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔

بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں دہلی پولیس انسپیکٹر موہن چند شرما کے قتل کے ملزم عارض خان کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔ عارض خان کو نچلی عدالت نے مارچ 2021 میں موت کی سزا سنائی تھی، جسے دہلی ہائی کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر میں دہلی پولیس انسپیکٹر موہن چند شرما کے قتل کے ملزم عارض خان کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔

عارض خان کو نچلی عدالت نے مارچ 2021 میں موت کی سزا سنائی تھی، جسے دہلی ہائی کورٹ نے عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر معاملے میں مجرم عارض خان کو دی گئی موت کی سزا کی توثیق پر اپنا فیصلہ سنایا۔جسٹس سدھارتھ مردول اور امت شرما کی بنچ نے خان کی طرف سے دائر اپیل پر اپنا فیصلہ سنایا ہے، عارض خان کو سال 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2021 میں ٹرائل کورٹ نے مجرم پایا تھا۔پروسیکیوشن نے برقرار رکھا ہے کہ ایک وردی پوش پولیس افسر کو قتل کرنا "ریر آف ڈی ریریسٹ” کے زمرے میں آتا ہے جس کے عوض میں اسے سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس نے خان کی سماجی تحقیقاتی رپورٹ اور نفسیاتی تجزیاتی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا تھا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے انسپکٹر شرما 19 ستمبر 2008 کو جنوبی دہلی کے جامعہ نگر میں پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے دوران مارے گئے تھے۔ اس تصادم میں دو عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے جو کہ قومی دارالحکومت میں پانچ بم دھماکوں کے چند دن بعد ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.