صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ممبئی اور ممبئی مراٹھا بند تشدد کی نذر  مانخورد میں بس نذر آتش , پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد بند واپس

کا سخت حفاظتی انتظامات , شرپسندوں اور قانون شکنی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی , نئی ممبئی میں مظاہرین پر لاٹھی چار اور ہوائی فائرنگ , نئی ممبئی کی ہاربر لائن اور انٹرنیٹ سروسیز معطل , ممبئی بند کے دوران 16 بسوں کو نقصان پہنچایا گیا , ملنڈ ٹول ناکہ پر ٹریفک نظام درہم برہم , جوگیشوری میں ریل روکو , تھانہ میں سی ایس ٹی جانے والی ریلوے روک دی گئیں , نئی ممبئی تشدد میں ایس پی شندے زخمی , پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم, ممبئی میں مراٹھا بند ناکام ,اسکول کالج اور دفاتر جاری , عام شہری نظام بھی رواں دواں 

4,231

 

 

ممبئی : مہاراشٹر سمیت تھانہ اور نئی ممبئی میں مراٹھا ریزرویشن کیلئے احتجاجی مظاہرہ میں تشدد برپا ہونے کے بعد نئی ممبئی میں مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم اور پر تشدد واقعات رونما ہونے کی وجہ سے مراٹھا مورچہ نے ممبئی اور نئی ممبئی اور تھانہ سمیت مہاراشٹر بھرمیں احتجاجی مظاہرہ واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مراٹھامورچہ میں جو تشدد برپا ہوا ہے اس سے مراٹھا تنظیموں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ نئی ممبئی اور تھانہ میں مراٹھا مورچہ انتہائی پر تشدد ہوگیا ریزوریشن کو لے کر یہ احتجاجی مظاہرہ پر نئی ممبئی میں لاٹھی چارج بھی کیا گیا اورتشدد پر آمادہ مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم بھی ہوا ۔ ممبئی میں بھی مراٹھا مورچہ رفتہ رفتہ تشدد پر آمادہ ہونے کی جانب بڑھ رہا تھا ممبئی کے مضافات مانخورد میں ایک بیسٹ بس کو پٹرول سے نذر آتش کر نے اور بسوں پر پتھراؤ کے واقعات میں یکے بعد دیگرے اضافہ ہوگیا تھا ہر طرف مراٹھا مورچہ کے مظاہرین سڑک پر مشتعل ہوکر حالات خراب کر نے اور توڑ پھوڑ کی کوشش کر رہے تھے ایسے میں مراٹھا مورچہ کو واپس لینے کا مراٹھا سماج نے اعلان کر دیا ہے ۔
مانخورد میں بس نمبر 517 کو مظاہرین نے موہتے پاٹل نگر مانخورد میں پٹرول سے نذر آتش کر نے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا یہ بس کرلا ڈپو کی تھی اور سانتا کروز سے نیرول کے درمیان چلائی جارہی تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق کوپر کھیرنار میں اسٹاف بس نمبر 2207 کو نقصان پہنچایا گیامجموعی طور پر نئی ممبئی اور ممبئی کی 16بسوں کو نقصان پہنچایا گیا 9سے زائد بسوں کے پہیہ کی ہوا نکال کر شیشے توڑ دئیے گئے کرلا بیل بازار اور کمانی میں بھی مظاہرین نے بس کے ٹائر کی ہوا نکال دی ہے ۔ ممبئی شہر میں نظم و نسق اور نقص امن کو خطرہ لاحق تھا ہر طرف مراٹھا مورچہ تشدد پر آمادہ ہوگیا تھا لیکن ممبئی پولیس کی جانفشانی اور سخت بندوبست کے سبب آج کا ممبئی بند پوری طرح سے ناکام ثابت ہوا ٹرینیں اور بس سروسیز جاری تھی جبکہ نئی ممبئی میں بس سروس بند کر دی گئی تھیں مانخورد تک بس سروس جاری تھی اس کے علاوہ ممبئی کے ہاربر لائن ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر تھی جس سے مسافروں کا کافی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑا ۔ تھانہ اور نئی ممبئی میں سب سے زیادہ مظاہرین سڑکوں پر جمع ہوگئے جس سے حالات خراب ہوگئے ۔ تھانہ واشی , تھانہ نیرول میں ٹرین سروسیز بند کر دی گئی ہے جبکہ نئی ممبئی میں انٹرنیٹ سروسیز بھی معطل کر دی گئی ہے ۔نئی ممبئی کے کلمبولی میں مظاہرین نے پولیس پر ہی پتھراؤ کیا جس میں ایس پی شدید طور سے زخمی ہوگیا اور پولیس کی گاڑی کو بھی مظاہرین نے اپنا نشانہ بنایا جس کے بعد حالات کو کنٹرول کر نے کیلئے پولیس کو ہوا میں فائرنگ بھی کرنی پڑی ممبئی پونہ ایکسپریس میں ٹائر جلا کر مظاہرین نے راستہ جام کر دیا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہوگیا ۔ نئی ممبئی میں مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس پی سندیپ پاٹل زخمی ہوگئے جس کے بعد یہاں کے حالات کشیدہ ہوگئے ۔
ممبئی کے جوگیشوری اور تھانہ میں ریل روکو آندولن کیا گیا صبح بھیڑ بھاڑ کے اوقات میں ہی مظاہرین نے پٹری پر آکر ریل روکو آندولن کیا تھانہ کے تین سڑکو ں پر مظاہرین جمع ہوکر احتجاج کیا وہیں تھانہ اسٹیشن پر پہنچ کر مظاہرین نے پٹری پر مظاہرہ کیا اور سی ایس ٹی کی جانب جانے والی ٹرینوں کو روک دیا اسی طرح مغربی ریلوے اسٹیشن جوگیشوری پر بھی مظاہرین پٹری پر جمع ہوگئے جس کی وجہ سے ریل سروسیز متاثر ہوئی پولیس نے اسٹیشن پر پہنچ کر بھیڑکو پٹری پر سے ہٹایا اور ٹرین سروسیز شروع کر دی ۔مراٹھا مورچہ کا اثر ممبئی شہر پر نہیں رہا یہاں اسکول کالج و دیگر ادارے جاری تھے ساتھ ہی ٹرین سروسیز پر بھی کوئی اثر نہیں ہوا ۔ ملنڈ میں مراٹھا مورچہ کے مظاہرین نے ٹول ناکہ پر جمع ہوکر ٹائر جلا کر راستہ روکو بھی کیا جس کے وجہ سے ملنڈ ٹول ناکہ سے کلیان جانے والے راستہ پر ٹریفک جام رہا ۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی مراٹھا سماج کے لوگوں نے مورچہ نکال کر زبردستی دکانیں بھی بند کروائی جبکہ پولیس نے تمام حساس علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے ۔
ممبئی کے جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و نسق دیوین بھارتی نے کہا کہ مراٹھا مورچہ نے اپنا ممبئی بند واپس لے لیا ہے پولیس نے ایسے مقامات پر جہاں بس اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے سخت بندوبست لگایا تھا ساتھ ہی شرپسندوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ مظاہرہ کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والوں پر پولیس نے قانونی کارروائی بھی کی ہے ۔ ممبئی شہر میں تمام اعلی افسران اور پولیس فورسیز راستہ پر تھیں عوام کا تحفظ پولیس کا فریضہ تھا اس لئے ممبئی شہر و مضافات میں گشت بڑھا دیا گیا تھا اور تمام پولیس اسٹیشنوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ گشتی دستہ کے توسط سے حالات پر نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ تشدد برپا کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی مظاہرہ کے دوران گڑ بڑی اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی ہے ایسی صورت میں پولیس اپنا کام کریگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.