صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

دیگر ریاستوں کے مقابلے ممبئی شہر ہجومی تشدد سے متاثر نہیں  ممبئی کے پولیس کمشنر سبودھ کمار جیسوال کا پریس سے ملاقات کے دوران بر ملا اعتراف

1,244

 
ممبئی : ممبئی ہجومی تشدد سے پوری سے محفوظ ہے لیکن حالات تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتے ہیں اس لئے ہجومی تشدد اور ماب لنچنگ جیسے حالات ممبئی شہر میں پیدا نہ ہو اس بات کا خاص خیال رکھا جائے اور اسے یقینی بنانے کیلئے ممبئی پولیس پوری طرح سے مستعد ہے لیکن آئندہ اس قسم کے خطرہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لئے پولیس ہر سطح اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کر اپنے فریضہ کو نبھانے کی کوشش کریگی ۔ اس قسم کے اظہار خیالات آج یہاں پریس سے ملاقات کے دوران ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں ممبئی کے پولیس کمشنر سبودھ کمار جیسوال نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم ورک سے کام کرتی ہے سائبر کرائم سمیت دیگر معاملات اور جدید ٹکنالوجی سے پولیس کو زیادہ سے زیادہ مربوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے پولیس اسٹیشنوں میں بہتر اخلاق مندی کی بھی کوشش کی جائیگی ساتھ ہی شکایت کنندہ کو پوری طرح سے مطمئن کرنے کیلئے کام کیا جائیگا پولیس عوام کی حفاظت کیلئے ہیں ۔
سبودھ کمار جیسوال نے کہا کہ ممبئی پولیس نے کئی اہم محاذ پر کام کئے ہیں اور کئی کیس پر وہ کام بھی کرتی رہتی ہے لیکن ہر سطح پر قوانین کو ذہن میں رکھا جاتا ہے پولیس کی بہتر کارکردگی کو میڈیا کے روبرو کس طرح سے پیش کیا جائے اس پر بھی ہم غور کریں گے ۔ میڈیا اور پولیس میں رابطہ کی کڑی کو بہتر بنانے کیلئے ایک منصوبہ بھی بنایا گیا ہے جبکہ تمام جرائم کی تفصیلات صحافیوں کو بآسانی فراہم ہو اس کیلئے ہر سطح پر کام کیا جائیگا ۔ پولیس کمشنر نے مزید کہا کہ پولیس محکمہ میں جدت پیدا کر نا ضروری ہے کئی پولیس والے اور ہمارا عملہ اس میں ماہر بھی ہے چونکہ آج تک سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اس لئے پولیس کو بھی مزید بہتر کام کر نے کی ضرورت ہے اس لئے ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ تمام سطح پر پولیس عملہ کام کریں ۔ سبودھ کمار جیسوال نے بتایا کہ جرائم کے معاملات کو حل کر نے میں ممبئی پولیس پوری طرح سے مستعد ہوتی ہے اور اس نے تلنگانہ کے ملزمین کو بھی گرفتار کر کے یہاں بھیج دیا ہے جبکہ پولیس کی کارگزاریوں کو میڈیا کے توسط سے عام کرنا بھی ضروری ہے اس بات کا ہم خاص خیال رکھیں گے ۔ اس پریس سے ملاقات میں جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و نسق دیوین بھارتی بھی موجود تھے انہوں نے میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ میڈیا کو مظاہروں سے اس لئے بھی دور رکھا جاتا ہے کیونکہ مظاہرین میڈیا کو دیکھ کر مشتعل ہوجاتے ہیں اس کیلئے کوئی حکمت عملی تیارکی جائے گی تاکہ میڈیا کو شکایت کا موقع نہ ملے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.