صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کیلئے اسکالرشپ

scholarship for higher education in foreign country

4,039
ناندیڑ:(نامہ نگار) اعلیٰ و تکنیکی تعلیم محکمہ مہاراشٹر کی جانب سے ہونہار طلبہ کو بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لئے اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ مہاراشٹر میں اوپن زمرہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم محکمہ کی جانب سے ہونہار لڑکے لڑکیوں کے لئے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی اسکالر شپ کے نام سے یہ اسکیم جاریہ سال ۲۰۱۸ء۔۲۰۱۹ء سے شروع کی جارہی ہے۔ اسکالر شپ کے لئے انٹرنیٹ پر آن لائن فارم بھرنے اور ضروری کاغذات کو اپ لوڈ کرنے کی مہلت ۳۰؍اکتوبر تک دی گئی تھی اب طلبہ کی سہولت کے لئے مہلت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ۱۰؍نومبر کو شام ۵ بجے تک آن لائن طرز پر ویب سائٹ www.dtemaharashtra.gov.inپر فارم بھرے جاسکتے ہیں اور ساتھ ہی ضروری کاغذات اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔ مقررہ میعاد پر آنے والے آن لائن طرز کے فارموں پر ہی غور کیا جائے گا۔ اوپن زمرہ کے طلبہ اس اسکالر شپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اس طرح کی اپیل اعلیٰ و تکنیکی تعلیم محکمہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.