صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رضاکارانہ سبکدوشی کی درخواست قبول نہیں ہوئی تو شہریت ترمیم قانون کی مخالفت کرکے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے

344,094

ممبئی : منظر عام پر آنے اور میڈیا میں مشتہر ہونے کے لئے نیز بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا تازہ معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ۱۹۹۷ بیچ کے آئی پی ایس افسر عبدالرحمن نے شہریت ترمیم بل پاس ہونے پر اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے حکومت کو استعفیٰ پیش کردیا ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کا بھی سہارا لیا جس سے انہیں میڈیا میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور سرخیوں میں آگئے ۔ حالانکہ اس سے قبل رضاکارانہ سبکدوشی کی درخواست دے چکے تھے لیکن ان کی یہ درخواست کسی وجہ سے قبول نہیں کی گئی تھی ۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ منظر عام پر آنے اور قوم کے ہمدرد کی حیثیت سے پہچانے جانے کی نیت سے انہوں نے ٹوئٹر کا سہارا لینے والے آئی پی ایس افسر عبد الرحمن کو کئی صحافیوں نے مسلمانوں کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہانے اور ناٹک کرنے والے افسر کو کو فون کیا لیکن وہ دن بھر صحافیوں سے نظریں بچاتے ہوئے نظر آئے ۔

اس سے بھی تعجب خیز امر یہ ہے کہ حکومت کی مخالفت کرنے والے عبد الرحمن نے جس ڈرامائی انداز میں اختلاف کا اظہار کیا ہے اس سے تو یہ لگا کہ وہ اب تک سرکاری دفتر اور سرکاری گاڑی اور سرکاری رہائش گاہ چھوڑ چکے ہوں گے ۔ اور سخت مخالفین کی طرح سڑکوں پر اتر کر مخالفت کا کھلے عام اظہار کررہے ہوں گے ۔ لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا وہ ابھی بھی سرکاری رہائش گاہ میں سرکاری دفتر میں ساری سرکاری سہولتوں سے لیس سرکار کی مخالفت میں اپنی آواز بلند کررہے ہیں ، شاید یہ ہندوستان میں ہی ممکن ہے ۔ اگر سعودی عرب میں عبد الرحمن اس طرح ڈرامائی انداز میں مخالفت کرتے تو شاید انہیں ملک بدر کردیا جاتا ۔

حالانکہ ڈرامائی مخالفت کے بعد ان کا مقصد پورا ہوتا نظر آرہا ہے کیوں کہ میڈیا میں ان کی خوب پبلسٹی ہورہی ہے اب حکومت ان کا استعفیٰ قبول کرے یا نہ کرے مگر مسلمانوں کے مسیحا کے روپ میں وہ اپنا نام درج کرا چکے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.