صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

امتحان گاہ بی ایچ ایم ایس میں مسلم طالبات سے حجاب اور دوپٹہ ہٹوائے 

279,361

ناگپور : بی ایچ ایم ایس کررہی مسلم طالبات کو امتحان دینے  کے لیے ناگپور کے سکردرا میں واقع

گورنمنٹ آیورویدک کالج کو سینٹر دیا گیا ہے – جب یہ مسلم طالبات پہلا پرچہ دینے کے لیے سینٹر پہنچیں تو انہیں سینٹرمیں داخلہ کے وقت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ان سے سپروائزر نے بدسلوکی کرتے اور ڈانٹتے ہوئے  دوپٹہ اور حجاب ہٹانے کے لئے کہا، ایسا نہ کرنے پر انہیں امتحان گاہ میں داخل نہ ہونے دیننے کی بات کہی – دریں اثناء طالبات نے اپنے اصل آئینی حقوق کی قربانی دیتے ہوئے دباؤ میں آکر غیرقانونی سرگرمیوں کو انجام دیا ۔

اس وقت طالبات بہت زیادہ ڈر اور سہم گئی تھیں, ایک طالبہ بے ہوش بھی ہوگئی تھی , طالبات بغیر دوپٹے کے امتحان گاہ میں داخل ہوتے وقت شدید ذہنی تناؤ میں رو بھی رہی تھیں ۔

طالبات کے لیے ایسی کارروائی غیر قانونی ، غیر جمہوری ہیں – طالبات پر ایسی کاروائی کرنے والوں کے خلاف جلد ہی کارروائی کی جانی چاہیے –  یہ بات ڈاکٹر صبیحہ خان نے گزشتہ دنوں  منعقد احتجاجی مظاہرہ میں  کہی ۔ واضح ہو کہ وہ جماعت اسلامی ہند ناگپور حلقہ خواتین کی ناظمہ شہر ہیں ۔

بعد ازاں سپروائزر نے معافی مانگی اور کالج مینجمنٹ میں ایسی حرکت کبھی بھی نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی – دریں اثناء  ایڈیشنل کلیکٹر کو  میمورنڈم دیا گیا – انہوں نے نوٹس کے بعد کارروائی کرنے کا یقین دلایا ۔

اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی ناگپور کی ناظمہ شہر صبیحہ خان کے ساتھ گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی ڈاکٹر سعدیہ سحر ، اسماء ، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کے خزیمہ ، شجاع ، شاداب اور طالبات کے والدین کے علاوہ ڈاکٹر غزالہ ، ڈاکٹر ثمرین ، فائزہ رضوان ، مسلم پرسنل لا بورڈ ناگپور کی صدر خواتین عظمیٰ پاریکھ ، الخیر فاونڈیشن کی سمیعہ سحر ، عظمیٰ یوسف ، شکیل محمدی ،  اشرف بیلم ، شاہد بیگ ، حافظ شاکر الاکرم فلاحی ، ڈاکٹر ناصر اقبال ، شفیق احمد ، محمد اکرم ، اقبال شیخ اور جماعت اسلامی ناگپور کے میڈیا سیکریٹری ڈاکٹر محمد عبدالرشید وغیرہ اور بہت سے مرد و خواتین ، طلبا و طالبات کالج کے آفس کے سامنے موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.