صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

’مجھے میری بیوی سے بچائو‘ بیوی کے ظلم کا شکار مظلوم کا پولس کمشنر چرنجیوی پرساد سے مطالبہ

561

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) اورنگ آباد پولس کمشنریٹ میں آج انوکھا واقعہ پیش آیا ایک شخص نے گلے میں پوسٹرلٹکاکر پولس کمشنر سے مطالبہ کیا کہ اسے اس کی بیوی کے میکے کی زیادتیوں سے بچایا جائے۔ ذرائع کے مطابق چکل تھانہ کے سید شکیل چاند راج محمد عطار نامی ۵۰ سالہ شخص کا اس کی بیوی اور بیوی کے میکے والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا ایک لمبے عرصے سے چل رہا ہے اور سٹی چوک پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے باوجود پولس سید شکیل کے سسرال والوں پر کاروائی نہیں کررہی ہے لہذا سید شکیل آج گلے میں پوسٹر لٹکاکر اورنگ آباد پولس کمشنریٹ پہنچا اور وہاں مظاہرہ کرتے ہوئے پولس کمشنر سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔ یہ ماجرا دیکھ کر پولس افسران وملازمین دوڑے چلے آئے جس کے بعد سیدشکیل کو سٹی چوک پولس اسٹیشن لیجایاگیا اور اس کا بیان درج کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.