صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مظفر شاہ جہانپور ی کے بیٹے آزاد صا حب کی رحلت

1,290

ممبئی : یہ خبر شہر کے ادبی اور سما جی حلقو ں میں نہا یت افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ مشہور شاعر مرحوم جناب مظفر شاہجہانپوری کے اکلوتے فرزند جنا ب آزاد صاحب کا گذشتہ روز اچا نک انتقال ہوگیا ۔  انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم کی عمر انتقال کے وقت ۶۵ سال کی تھی ۔ مر حوم کی تا ریخ پیدا ئش ۱۵ ؍ اگست ہو نے کی وجہ سے انکے والد مرحوم نے اپنے بیٹے کا نام آزاد رکھا تھا ۔ جناب مظفر شاہ جہا نپوری ممبئی کے ادبی حلقوں میں ایک جا نا پہچانا نام ہے ۔ ہفت روزہ اخبار عالم کے ایڈیٹر سینئر صحافی خلیل زاہد نے بتایا کہ آزاد کی شناخت اردو صحافت میں ایک بہترین ٹرانس لیٹر کی حیثیت سے تھی بقول خلیل زاہد انہوں نے اخبار عالم میں بھی بحیثیت مترجم اپنی خدمات دی تھیں ۔ موصوف علی سردار جعفری اور مجروح سلطان پوری کے سا تھیوں میں تھے اور ممبئی میں کئی کامیا ب مشاعرہ منعقد کروا چکے ہیں ۔ مرحوم آزاد صا حب کی تد فین ناریل واڑی قبرستان میں آج ۲۶ ؍نومبر کو بعد نما ز ظہر عمل میں آئے گی متعلقین سے شرکت کی درخواست ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.