صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شہر سے لاوارث اور اسکریپ گاڑیاں  اٹھوانے کا کام شروع

1,377

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) آرٹی او کی جانب سے شہر اورنگ آباد میں ایک مہم شروع کی گئی جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں سے لاوارث اور اسکریپ گاڑیاں اٹھوائی جارہی ہیں ۔ یہ مہم آر ٹی او ، میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولس کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹووہیلر ، فوروہیلر گاڑیوں سمیت رکشہ بھی لاوارث حالت میں موجود ہیں جن میں سے بہت سی گاڑیاں اسکریپ میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔

ان گاڑیوں کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹیں درپیش ہیں بلکہ شہر میں افواہوں کا بازار گرم ہے او ردیگر مسائل بھی جنم لے رہی ہیں لہذا اس طرح کی گاڑیاں اٹھوانے کی مہم شروع کی گئی ہے جو ۳؍ دسمبر تک جاری رکھی جائیگی ۔ اس مہم کے تحت شہر کے مختلف علاقوں سے آج بھی گاڑیاں اٹھوائی گئیں اور متعلقہ ملازمین نے قانونی کارروائی مکمل کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.