صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

رمضان کے افطار کی بہار رخصت ہونے کو ہے

1,319

ممبئی : رمضان المبارک میں اب صرف دو دن باقی بچے ہیں ۔ اس ماہ میں ہر مسلمان اور ان کے زیر اثر کئی غیر مسلموں نے بھی رمضان کی خوشیوں میں شامل ہونے کی کوشش کی ۔ یہ خوشیاں خاص طور سے دعوت افطار کی گہما گہمی کی ہوتی ہیں ۔ ہر چند کہ اب ان دعوت افطار کو سیاسی بھی بنا دیا گیا ہے ۔ لیکن اللہ کے بندوں میں سے ایسے افراد بھی ہیں جو خالص اللہ کی رضا کیلئے لوگوں کو افطار کراتے ہیں ۔ ممبئی کی سرزمین ہی کو دیکھ لیں تو یہاں کئی ایسی شخصیات ملیں گی جو خاموشی کے ساتھ روزہ داروں کیلئے افطار و سحر کا انتظام کرتی ہیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ صابو صدیق مسافر خانہ کے پاس ایک ہی شخص سینکڑوں روزہ داروں کے افطار و سحر کا انتظام کرتا ہے لیکن نہ تو وہ کسی کو بتاتا ہے اور نہ ہی کسی کو یہ اجازت ہے کہ وہ اس کی تصاویر لے کر کہیں اشاعت کیلئے دے ۔

اسی طرح ہمیں ایک ایسے شخص کے بارے میں معلوم ہوا جو جنوبی ممبئی کی ۳۴ مساجد میں افطار بھیجتے ہیں ۔ انہوں نے اس کام کیلئے جنہیں افطار تیار کرنے اور سپلائی کرنے کی ذمہ داری دی ہے وہ بھی ایک مخلص اور پابند شرع مسلمان ہیں ۔ ان کا نام محفوظ الرحمن انصاری ہے انہیں بھی نہیں معلوم کہ وہ کون ہیں جو ۳۴ مساجد میں افطار بھیجتے ہیں ۔ سب کچھ ان کے منیجر ڈیل کرتے ہیں ۔ محفوظ الرحمن بتاتے ہیں کہ ایک دن کا ہی افطار کا بل ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ہے ۔

Have now sweetest dishes of Ramadan with all new latest addition of #nutella #malpuva #masala #milk #madinah #kalmi…

Posted by Tahoora Sweets on Friday, 17 May 2019

ان کے ذریعہ ہی نائر اسپتال میں مریضوں کے رشتہ داروں اور عیادت کرنے والوں کیلئے افطار کے دو سو ساٹھ سے زائد پیکٹ تقسیم کئے جاتے ہیں جن میں نصف لیٹر کی پانی کی بوتل اور ایک عدد ڈبہ بند جوس بھی ہوتا ہے ۔ کچھ غیر مسلم بھی لائن میں آجاتے ہیں تو انہیں بسکٹ اور دیگر اشیا دی جاتی ہے اور انہیں سمجھایا جاتا ہے کہ یہ ہندو مسلمان کا معاملہ نہیں بلکہ یہ خالص روزہ داروں کیلئے ہے ۔ وہ بھی اس لئے کہ وہ جانے کہاں کہاں سے یہاں پریشانی کے عالم میں ہیں ۔

نائر اسپتال میں افطار تقسیم کرنے کیلئے اجازت کی ضرورت پڑتی ہے اس کیلئے چونکہ حلقہ کے ایم ایل ایڈووکیٹ وارث پٹھان نے کوشش کی ہے اس لئے وہاں بینر پر ان کا نام تحریر ہے ۔ اگر اس کی ضرورت نہ پڑے تو یہ بھی پتہ نہ چلے کہ کون اللہ کے بندوں کی خدمت کیلئے قربانیاں دے رہا ہے اور روز اللہ کے بندوں کو افطار کرانے میں ہی لاکھوں روپئے لٹا دیتا ہے ۔

اسپتالوں میں کھانا افطار یا سحری کے انتظامات کرنا اور انہیں روزہ داروں تک پہنچانے کیلئے کئی تنظیمیں اور افراد محض اللہ کی رضا کیلئے اللہ کے بندوں کی خدمت کی غرض سے یہ نیکیاں انجام دے رہے ہیں ۔ کئی لوگ تو اب واٹس ایپ پر وہ نمبر مشتہر کرتے ہیں جہاں کال کرنے کے بعد آپ کی جگہ پر کھانے کی اشیا پہنچادی جاتی ہیں ۔

دادر مشرق کی مسجد میں معلوم ہوا کہ دو ہزار افراد روزانہ افطار کرتے ہیں اور ان کے افطار کا انتظام بھی ایسے لوگ کرتے ہیں جنہیں نام نمود نہیں محض اللہ کی رضا مقصود ہے ۔ اس علاوہ سبھی مساجد میں افطار کا انتظام ہوتا ہے ۔ تقریبا سبھی میں ہزار پانچ سو افراد روزہ افطار کرتے ہیں۔

ممبئی میں عام طور سے شادی کیلئے کھانا بنانے والے یا افطار بنانے والوں کی جگہ دیکھیں گے تو کراہیت آئے گی کیوں کہ وہ جس جگہ یہ کام کررہے ہوتے ہیں وہیں کہیں نزدیک میں گندگی کا ڈھیر ہوا کرتا ہے یا ڈرین ابل کر بہہ رہا ہوتا ہے ۔ آپ سوچیں کہ ایسی جگہ کھانا یا ایسی جگہ کا بنا ہوا کھانا کیسا ہوگا ؟

اس کے برعکس محفوظ الرحمن انصاری مجگائوں میں ایک ایسی جگہ افطار کی تیاری اور پیکنگ کا کام کرتے ہیں جو پوری طرح گندگی سے دور ہے ۔ صاف ستھرے ماحول میں کھانے کی چیزیں پکانا اور صاف ستھرے پیکیٹ میں اسے بند کرنا کھانے کو صحت بخش بناتا ہے ۔ بصورت دیگر ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر دعوتوں میں غذائی سمیت کی شکایت ملتی ہے ۔ یہ انہی گندگیوں کے سبب ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.