صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

اردو اخبار کے مالک نے پہلے ملازمین کی تنخواہ قربان کی اب بکرے کی قربانی کا منصوبہ

47,286

ممبئی : ممبئی میں وصولی اخبار ممبئی اردو نیوز میں ملازمین کی تنخواہ کو لے کر ملازمین خون کے آنسو رو رہے ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ مالکان بجائے ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کہ انہیں باہر کا راستہ دکھا رہے ہیں ۔ ملازمین ہنسی خوشی ایسی ملازمت پر لات مار کر چھوڑ رہے ہیں جہاں تنخواہ ہی نہیں ملتی وہیں معلومات میں بات بھی سامنے آئی ہے کہ اردو اخبار کے اردو سے نابلد مالک چالاک امتیاز نے اس بار پھر ملازمین کی تنخواہ سے بقرعید کے بکرے کی قربانی دیں گے ۔

 آپ کو واضح کردیں کہ تنخواہ پر قربان ہوئے کئی ملازمین نے جب تنخواہ کی مانگ کی تو چالاک امتیاز نے انہیں باہر کا راستہ دکھادیا ان میں سینئر صحافی اسلم شیخ ہیں جنہوں نے چچی چوتھی پاس کے یہاں سے ملازمت چھوڑ کر امتیاز کے پاس پہنچے لیکن یہاں بھی وہی تنخواہ کا رونا رہا ۔ آخر کار یہاں سے بھی نوکری چھوڑ دی ،اس کے علاوہ انکا سب سے وفادار ملازم عزیز اعجاز نے بھی ممبئی اردو نیوز کا ساتھ چھوڑ دیا ان کے ساتھ بھی وہی ہوا جیسا ان سے قبل کے صحافیوں کے ساتھ ہوتا رہا ہے ۔ یہ عزیز اعجاز وہی ہے جن کے موبائل سے امتیاز نے کسی صحافی کو تنخواہ کی خبر لکھنے پر دھمکی بھرا مسیج کیا تھا کیوں کہ خود کے موبائل سے انہیں مسیج کرنے کی ہمت تو ہے نہیں ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امتیاز تنخواہ نہ دے کر شہرت کے حصول کیلئے اس مرتبہ بھی درجنوں بکروں کی قربانی دے گا تاکہ بلڈنگ میں اس کی خوب شہرت ہو کیوں کہ بلڈنگ میں اس بات کی جانکاری اب تک کسی کو نہیں ہے کہ اس نے قربانی کرنے کیلئے ملازمین کو ہی قربان کردیا ۔ ورلڈ اردو نیوز جلد ہی ایسے ملازم کی دکھ بھری داستان شائع کرے گا جس کی ۲۵ لاکھ کی لاٹری لگی تھی اسی لاٹری کو کس طرح سے باندرہ کے ایک بینک سے کیش کرکے ۲۵ لاکھ لے اڑا اور ملازم کو لالی پاپ تھما دیا ۔ اس پیسے کی بندر بانٹ میں بینک ملازم سمیت کئی لوگ شامل ہیں ۔ اس ملازم نے بھی جب تنخواہ مانگی تو اسے بھی باہر کا راستہ دکھایا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.