صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

جماعت اسلامی کے زیر انتظام الشفاء چیریٹیبل کلینک کے منتظمین کو زاہدہ فاؤنڈیشن نے اعزاز سے نوازا

25,936

الہ آباد : جماعت اسلامی ہند کے زیر انتظام الشفاء چیریٹیبل کلینک کے منتظم صاحب عالم انصاری و اسٹاف ممبر مہتاب عالم اور محمد راشد کو ملک و معاشرہ کے تئیں ان کی دیرینہ خدمات کے لئے زاہدہ فاؤنڈیشن نے ’منتخب شدہ‘ اعزاز سے نوازا ۔ ۴؍ مئی کو رکن جماعت و سماجی کارکن صاحب عالم انصاری اور مہتاب عالم کی پہل پر غریب و ضرورت مند لوگوں کے لئے شہر کے اٹالہ علاقہ میں واقع جماعت اسلامی ہند الہ آباد کے زیر انتظام اسٹوڈنٹس کوچنگ سنٹر میں ہی الشفاء چیریٹیبل کلینک کا قیام ہوا تھا۔

قدرتی وباء کورونا کی دوسری لہر کے دوران جماعت اسلامی ہند الہ آباد نے غریبوں میں کھانے کی اشیاء کی تقسیم کے ساتھ ہی آکسیجن گیس کی دستیابی و تقسیم میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسی دوران جماعت نے شدت سے محسوس کیا کہ لاک ڈاؤن میں لوگوں کو طبی صحولیات دستیاب نہیں ہیں۔ کلینک میں دو ایم بی بی ایس ڈاکٹر اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ دس روپئے میں دو دن کی دوا دی جاتی ہے اور روزانہ اوسطاً ۳۰ مریض اس کلینک سے مستفید ہورہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.