صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

این سی پی سربراہ نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر مہاراشٹر کیلئے مدد طلب کی

238,363

ممبئی:  مہاراشٹر میں کرونا کے پھیلائو کی وجہ سے کاروبار ٹھپ اورریاست کی معاشی صورتحال پریشان کن ہونے کے سبب این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اپنے ایک تحریری مکتوب میں رئیل اسٹیٹ اور ریاست کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد مانگی ۔ شرد پوار نے اس مکتوب کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ بھی کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر میں کرونا وائرس کا بحران تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا ہے۔  جس کی وجہ سے ریاست کے سبھی بڑے شہروں میں تعمیراتی کام مکمل طو رپر بند ہیں ۔ اس صورتحال سے مرکز کو آگاہ کرنے کے لئے این سی پی سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب لکھا ہے ۔ اپنے مکتوب میں انہوں نے  ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور ریاست میں رکے ہوئے مختلف کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد کی درخواست کی ہے ۔

اس مکتوب کو شردپوار اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پوسٹ بھی کیا ہے ۔ مکتوب میں پوار نے لکھا ہے کہ رئیل اسٹیٹ ملک کی جی ڈی پی میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ لگ بھگ تین مہینوں سے کام مکمل طور پر بند پڑا ہے ۔ شردپوار نے اس سے قبل فاونڈیشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس ایسوسی ایشن آف انڈیا کے ذریعے لکھے گئے مکتوب کا بھی حوالہ دیا ہے ۔

شردپوار نے اپنے مکتوب میں نوآباکاری، اضافی فنڈز اور جی ایس ٹی میں رعایت کے مطالبے کے ساتھ ساتھ اضافی ادارہ جاتی مالی اعانت ، سود میں رعایت اور عوامی فنڈ کے کام کے لئے بھی مدد مانگی ہے۔  نیز شرد پوار نے اپنے خط میں مزید لکھا ‘میری آپ سے درخواست ہے کہ  آپ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھیں اور معیشت کے ایک اہم ترین شعبے کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کریں ۔

واضح رہے اس سے قبل شرد پوار نے وزیر اعظم مودی کومکتوب لکھ کر ریاست کے کسانوں کے لئے مدد کی درخواست کی تھی ۔ شرد پوار نے اپنے خط میں مشورہ بھی دیا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھنا چاہئے ۔ تاکہ کاشتکاروں کو جلد از جلد مدد مل سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.