صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

خاتون ڈاکٹر نے 8 ؍ منزلہ سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی 

1,425

کلیان : منگل کو کلیان میں ایک خاتون ڈاکٹر نے آٹھویں منزل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ہے ۔ فی الحال خود کشی کے اسباب کا پتہ نہیں لگ پایا ہے ۔ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ خبروں کے مطابق ڈاکٹر پراجکتا کلکرنی نے کلیان کے کھڑک پاڑہ میں واقع مہاویر ہائٹس بلڈنگ سے چھلانگ لگاکر جان دے دی ہے ۔ پراجکتا کو لے کر اسپتال میں گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ کھڑک پاڑہ پولس نے خود کشی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولس پراجکتا کے شوہر سے بھی تفتیش کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.