صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

حکومت کی قرض معافی اسکیم ناکام،۵۰؍فیصد سے زائد کسان محروم

32,610

ممبئی : شیوسینا بی جے حکومت کے ذریعے قرض معافی کا اعلان کئے جانے سے ۲۷؍ماہ بعد بھی حکومت کسانوں کے قرض معاف کرنے میں ناکام ہے ۔ برسراقتدار بھگوا حکومت کا دعوی تھا کہ وہ ملک کے ۸۹؍لاکھ کسانوں کا قرض معاف کر کے ۳۴؍ہزا کروڑ کا ملک کا سب سے بڑا معاف کریں گے لیکن جکومت کا یہ دعوی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکا ہے ۔

ریاستی کانگریس نے برسر اقتدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا اب تک ۵۰؍ فیصد سے زیادہ کسان قرض معافی اسکیم سے حاصل ہونے والے فائدے سے محروم ہیں ۔ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری سچن ساونت نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کسانوں کو نئے زندگی عطا کرسکتی تھی لیکن حکومت اس میں بری طرح ناکام ثابت ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین آفیشیل ڈیٹا کے مطابق ۳۱؍اگست ۲۰۱۹ء تک کل ۴۴ ؍لاکھ ۴ ؍ہزار ۱۴۸؍کسانوں کو اس اسکیم سے فائدہ حاصل ہوا ہے اور ۱۸؍ہزار ۷۶۱؍کروڑ کا قرض معاف کیا گیا ہے اس مطلب تقریباً ۴۵ ؍لاکھ کسان اب بھی اس اسکیم کے تحت قرض معافی کی فہرست میں باقی ہیں اور اس اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.