صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

کماٹی پورہ میں ۱۷؍منزلہ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا منصوبہ

کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہوگا

31,241


ممبئی : کینسر میں مبتلا مریضوں کیلئے خوشخبری ہے کہ جلد ہی وہ میونسپل انتظامیہ کے اسپتال میں کفایتی خرچ پر اپنا علاج کرواسکیں گے ۔ بی ایم سی نے کماٹی پورہ کے قریب ایک ۱۷؍منزلہ ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس اسپتال میں تین منزلے کینسر کے علاج کیلئے مختص کئے جائیں گے ۔ جس میں بیک وقت ۵۴؍مریضوں کی گنجائش ہوگی ۔

مذکورہ اسپتال بی ایم سی اور این جی او کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا اس کے بعد ٹینڈر نکال کر اس میں دیگر سہولیات کی فراہمی اور اسپتال چلانے کے دیگر معاملات طے کئے جائیں گے ۔ اس اسپتال میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے علاوہ ، ڈائلیسیس سینٹر ، دو منزلے آنکھوں کے علاج کیلئے اور ایک منزل پر ڈسپنسری ہوگی ۔ بی ایم سی کے ایگزیکیوٹیو ہیلتھ آفیسر پدمجا کیسکر نے کہا کہ اسپتال پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا ۔

اسپتال کے ہر منزلے پر باغیچے ہوں گے جس کی دیکھ بھال ایک خاص ایرگیشن سسٹم کے تحت کی جائیگی ۔ واضح رہے کہ یہ پہلا ایسا اسپتال ہوگا جو کینسر کے مریضوں کی کریٹیکل کنڈیشن میں ان کی نگہداشت کی سہولیات سے لیس ہوگا ۔ منصوبہ اپنی منظوری کے آخری مراحل میں ہے ۔ اس منصوبے کی ابتدائی تجاویزات کو منظوری ملنے کے بعد آئندہ ماہ تک حتمی پلان داخل کیا جائے گا ۔

کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل نے اس منصوبے کا بنیادی ٹصور پیش کیا تھا انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسپتال اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہوگا۔اس اسپتال میں مریضوں کا ایک خصوصی محکمہ ہوگا جہاں معروف آنکو لوجسٹ مریضوں کا معائنہ کریں گے۔اس کے علاوہ ہم اس اسپتال میں جلد ہی ایک کیمو تھراپی سینٹر کا آغاز بھی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.