صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

ایس آئی او کی مہم ایک خدا ایک انسانی خاندان کا افتتاحی پروگرام

32,708

ممبئی : آج ایس آئی او کی ریاست گیر مہم ’ایک خدا ایک انسانی خاندان‘ کا افتتاحی پروگرام ممبئی یونیورسٹی کے گیٹ پر عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں پنڈت تیواری جی، ڈالفی ڈیسوذا ( کنوینر پولیس ریفارم واچ)، جماعت اسلامی کے مظفر حسین اور ایس آئی او کے اسٹیٹ پریسیڈینٹ سلمان احمد خصوصی مہمانان کے طور پر مدعو کیے گئے تھے ۔

پروگرام کی ابتداء ایس آئی او ممبر برادر سیماب نے مہم کی تفہیم سے کی جس میں انھوں نے اس مہم کے مقاصد اور اس کے ذیل میں دیے جانے والے پیغام کو واضح کیا ۔اس کے بعد مظفر حسین صاحب نے ایک خدا کی حقانیت پر عقلی دلائل پیش کیے اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے سماجی فائدوں کو بیان کیا ۔اس کے بعد پنڈت تیواری جی نے اپنی بات رکھی اور کہا کہ یہ عظیم پیغام ہے اور ساتھ ہی ایس آئی او کو خوب سراہا، خواتین کی حرمت پر بات کی اور کہا کہ اس اہم پیغام کو پہنچانے کے لیے ہر سماج اور مذہب سے لوگوں کو آگے آنا چاہیے۔

اس کے بعد ڈالفی ڈیسوذا نے اپنا نقطہ نظر رکھا اس مہم اور اس کے مقصد کو بہت اہم قرار دیا اور اس کے لیے ایس آئی او کو مبارک باد دی ۔پھر آخر میں صدر حلقہ ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹرا سلمان احمد نے اختتامی خطاب دیا انھوں نے خدا کی وحدانیت، مہم کے مقصد اور اس کے پیغام کو مزید واضح کیا اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فائدوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس کے لیے لوگوں اور خصوصاَ نوجوانوں کو آگے کر کوشش کرنے کی اپیل کی۔

پروگرام میں ایس آئی او کی زونل ٹیم کے ساتھ ساتھ ممبئی, تھانہ و پا لگھر ڈیویزن سے کئی افراد موجود تھے ۔ساتھ ہی موقع پر موجود پولیس اہلکاروں میں تقریباَ 10 مراٹھی قرآن اور طلبہ و نوجوانوں میں سینکڑوں ہینڈ بلس تقسیم کیے گئیں اور انھیں اسلام کی عقائد سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔

پروگرام کے بعد SIO کی 10 ٹیمیں دعوتی ملاقاتوں اور مہم کے پیغام کو عام کرنے کی غرض سے مختلف کالجس، ممبی یونیورسٹی، منترالیہ، پولیس آفسس نیز ممبی و مضافات کے مختلف علاقوں کے لیے روانہ ہو ئی جہاں سینکڑوں طلبہ و نوجوانوں، نیز بڑی تعداد میں عمائدین شہر و مختلف شعبوں کی اہم شخصیات تک توحید اور وحدت بنی آدم کے پیغام کو پہنچایا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.