صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

بارش نہ ہونے سے حالات سنگین ، کسان پریشان

پیٹھن کے ۱۸؍ گائوں میں اوسط سے نہایت کم پانی

36,253

اورنگ آباد : (جمیل شیخ) بارش نہ ہونے اور ڈیم سوکھ جانے کی وجہ سے پیٹھن میں گوداوری ندی کے اطراف کے مقامات پر پانی کی شدید قلت ہوچکی ہے اور فصل کے لئے بھی پانی نہیں مل رہا ہے ۔ بارش کا موسم شروع ہوئے ڈیڑھ مہینے سے زیادہ عرصہ گزرچکا ہے ۔ اس کے باوجود بھی کئی مقامات ہیں جہاں بارش کا اوسط نہایت ہی کم ہے انہیں میں تعلقہ پیٹھن کے وہ ۱۸؍ مقامات بھی شامل ہیں جو گوداوری ندی کے اطراف بسے ہوئے ہیں۔

ان میں پائے گائوں مائے گائوں وڈواڑی واگھاڑی نو گائوں اونچے گائوں آپے گائوں آگر ناندور ہرڈپوری گھیوری ٹاکلی امبڑ تلجا پور کا بھی شمار ہے ۔ ان سبھی مقامات پر بارش نہ ہونے کی وجہ سے حالات سنگین ہوچکے ہیں ۔ ڈیم سوکھ چکے ہیں کسانوں کو فصل کے لئے پانی نہیں مل پا رہا ہے پینے کے لئے پانی کی شدید قلت ہے اور مویشیوں کے لئے بھی پانی کا مسئلہ در پیش ہے ۔ بہت سے مقامات تو ایسے ہیں جہاں بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان تخم ریزی نہ کرسکے اور وہ بیج کھاد خرید کر پریشان دکھائی دے رہے ہیں متاثرہ کسان حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان کے لئے مالی امداد جاری کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.