صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

سری لنکا میں چرچ پر دہشت گردانہ حملہ انسسانیت پر حملہ

ممبئی میں مسلمانوں نے عیسائی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی  

1,067

ممبئی/ میرا روڈ : (عبداللہ بدرالدین اصلاحی) گذشتہ ماہ سری لنکا کے چرچوں اور ہوٹلوں میں سلسلہ وار فدائین حملے جس میں کئی سو معصوم افراد موت کے منھ میں چلے گئے تھے ، اس کے خلاف ملک کے مختلف شہروں نے عیسائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان سے ملاقات اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج ممبئی کے مضافاتی علاقے میرا روڈ بھائندر اور وسئی وغیرہ میں مسلمانوں نے چرچ کے سامنے کھڑے ہو کر عیسائی برادری سے اظہار ہکجہتی کیا اور انہوں نے دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا ۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق دس بجے میرا بھایندر سے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد سینٹ جوزیف چرچ (ہالی کراس، شیتل نگر، میراروڈ) پر حاضر ہوئی  اور ان کے بڑے فادر میل وِن سے ملاقات کرکے تسلی آمیز الفاظ پر مشتمل ایک مکتوب ان کے حوالے کیا جس میں سری لنکا چرچ پر دہشت گردانہ حملے کی پزور مذمت کی گئ ہے . اور یہ کہ مسلم جماعت عیسائی برادری کے شانہ بشانہ ہے ۔

اس لیٹر کے مضمون کو فادر نے اپنے پریئر  prayer پروگرام کے دوران ہزاروں کے مجمع میں پڑھ کر سنایا، اور آئے ہوئے مسلمانوں کی بھرپور ستائش کی ، عیسائی اپنی عبادت سے فارغ ہو کر جب باہر نکلے اور اپنے سامنے پلے کارڈ لئے دھوپ میں کھڑے مسلمانوں کو دیکھا تو بہت متاثر ہوئے  thank you, اور God bless you کہتے ہوئے آگے بڑھے، چند لوگوں کی آنکھوں میں آنسو چھلک پڑے، اور یہ کہنے لگے کہ آپ لوگ کتنے اچھے انسان ہو، ہر ایک کو ایسا ہی ہونا چاہیے،

مسلمانوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی انتہاپسندی اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ہم مسلم عیسائی بھائیوں کی طرح ساتھ ساتھ ہیں، ہم آپس میں متحد ہو کر آپسی تعاون کے ساتھ زندگی گزاریں گے ۔ ہمارے اندر کو ئی اونچ نیچ ، ذات پات نہیں ہونی چاہیے، ہمارے رسول محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو سارے عالم کے لئے رحمت بن کر آئے تھے یہی تعلیم دی ہے کہ ہر ایک انسان کے ساتھ محبت ، حسن سلوک اور بھائی چارگی کے ساتھ پیش آؤ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور مثالی مسلمانوں اور عیسائیوں کی ملاقات تھی ۔

پروگرام تحریک اصلاح معاشرہ میرا روڈ کی طرف سے تھا، پروگرام کی قیادت ڈاکٹر عظیم الدین نے کی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.