صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

شیوسینا چھوٹے بھائی ، بڑے بھائی کے چکر میں معاملے کو پیچیدہ بنارہی ہے : فڑنویس

1,209

جالنہ : (جمیل شیخ) لوک سبھا چنائو میں اتحاد کے لے ففٹی ففٹی نشستوں کا فارمولہ بی جے پی نے شیوسینا کے سامنے رکھا ہے ۔ اب فیصلہ شیوسینا کو کرنا ہے بھاریہ جنتا پارٹی اتحاد کے لئے شیوسینا کے آگے جھکنے والی نہیں۔ یہ بیان جالنہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے دیا ہے۔جالنہ میں منعقدہ بی جے پی کی ریاستی عاملہ کی میٹنگ کے بعد جالنہ کے کلش سیڈس میدان پر ایک جلسہ منعقد کیاگیا تھا ۔ جس میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پارٹی ریاستی صدر رائو صاحب دانوے ارکان پارلیمنٹ واسمبلی کے علاوہ ضلع صدور ودیگر عہدیداران موجود تھے ۔

حاضرین سے خطاب کے دوران پھڑنویس نے مودی وزیر اعظم نریندرمودی کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ پانچ سال کی کارکردگی کے دوران انھو ںنے ہر طبقہ کے ساتھ انصاف کیا ہے ۳۱ کروڑ لوگوں کے جن دھن اسکیم کے تحت مختلف بینکوں میں کھاتے کھلوائے وزیراعطز ایسا نظم کیا کہ دہلی سے نکلنے والا ایک روپیہ پورا کا پورا ملک کی ترقی پر خرچ ہورہا ہے۔ درمیان میں وہ دلال جنہیں ۸۵ پیسے کھا جانے کی عادت تھی وہ غائب ہوچکے ہیں انھوں نے ملک کے کئی خاندانوں کو چولہے کے دھنویں سے نجات مل چکی ہے ۔ ان خاندانوں کو مفت گیس کنکشن دیے جاچکے ہیں ۔ اے سی سی کے سروے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں جن میں سے پانچ لاکھ افراد کو گھر فراہم کئے جاچکے ہیں اور آئندہ تین ماہ میں مزید ۵ لاکھ لوگوں کو گھر دئے جائیں گے ۔

کسانوں کی قرض معافی پر فڑنویس نے کہا کہ کسانو ںکا قرض معاف کیا جاچکا ہے اور ہر کسان کے کھاتے میں ۵۰ ہزار روپئے جمع کردئے گئے ہیں مرہٹواڑہ کے قحط زدہ علاقوں کے کسانوں سے م تلق انھو ںنے کہا کہ آئندہ ماہ یعنی فروری میں اس علاقے کے کسانوں کے کھاتے میں بھی رقم جمع ہوجائیگی لوک سبھا الیکشن میں شیو سینا سے سمجھوتے پر و زیراعلیٰ نے کھل کر بات کی انھوں نے کہا کہ ریاست میں ۴۸ پارلیمانی نشستیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ شیوسینا اور بی جے پی متحد ہوکر ان نشستوں پر چنائو لڑیں اس کے لئے ہم نے شیوسینا کے سامنے ایک فارمولہ رکھا کہ وہ ۲۴ سیٹوں پر چنائو اور ہم ۲۴ پر لڑیں گے ۔ لیکن شیوسینا چھوٹے بھائی اوربڑے بھائی کے چکر میں معاملے کو پیچیدہ بنارہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آخری وقت تک ہم شیوسینا سے اتحاد کی کوششیں کرتے رہیں گے لیکن اتحاد کے لئے ہم شیوسینا کے آگے ہر گز نہیں جھکیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.