صرف نیوز ہی نہیں حقیقی ویوز بھی

مادر رحم میں جنس کی شناخت معاملہ میں ڈاکٹر ورشا کے خلاف کارپوریشن کی کارروائی

1,310

اورنگ آباد:(جمیل شیخ) دو ہفتے قبل میونسپل کارپوریشن ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عثمانپورہ علاقہ میں مادر رحم میں جنس کی شناخت کئے جانے کی شکایتیں موصول ہونے میں میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور پولس افسران نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ۔ ڈاکٹر سورج رانا پیر بازار عثمانپورہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا ۔ ڈاکٹر رانا سے پوچھ تاچھ کے دوران پولس اور میونسپل کارپوریشن کو کئی اہم سراغ ملے تھے ۔ جس کے تحت آج سڈکو این ۲علاقہ  میں ویمل مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہاسپٹل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر ورشا شیو عرف ڈاکٹر انجلی راجپوت سے پوچھ تاچھ کی گئی اور موقع کا پنچنامہ کیا ۔ میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر نیتا پاڈلکر کے مطابق عثمانپورہ پیر بازار میں ڈاکٹر سورج رانا کے خلاف کارروائی کے بعد کئی سنگین معاملات کا پردہ فاش ہوا ہے ۔

اس میں مختلف علاقوں کے خانگی ڈاکٹرس شامل ہیں ۔ جانچ کے دوران سڈکو این ۲ میں موجود ویمل مدراینڈ چائلڈ کیئر ہاسپٹل کی ڈاکٹر ورشا کا بھی نام سامنے آیا تھا آج پولس افسران  اور میونسپل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران نے موقع پر پہنچ کر دواخانے کی عمار ت کا جائزہ لیا جانچ کے دوران پایا گیا کہ عمارت کے نچلے حصہ میں چار کمروں میں چار چوکونی انسپکشن چیمبر موجود ہیں چیمبر کا سائز 0.75 میٹر ہے ۔ اس کے ذریعہ عمارت کے باہر گندے پانی کی نکاسی کی جاتی ہے ۔ لیکن ہاسپٹل کے کمروں میں چیمبر تعمیر کئے گئے وہ بھی چار ہیں ہاسپٹل کے داخلی دروازے کے قریب میونسپل کارپوریشن کی ڈرینج لائن موجود ہے جس پرایک مین ہول تعمیر ہے جس کی اونچائی تقریباً ۴ میٹر ہے ۔

ہاسپٹل میں موجود چیمبروں کو اس مین ہول سے جوڑا گیاہے ۔ جو میونسپل کارپوریشن کی ہدایت کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ عمارت کے عقبی حصہ میں موجود ڈرینج لائن بند پڑی ہے ۔ آج کی یہ کارروائی میونسپل کارپوریشن اور پولس انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کی جس میں ڈاکٹر ورشا شیوگن عرف انجلی راجپوت پہلی نظر میں خاطی پائی جارہی ہے ۔ اس معاملہ میں پولس افسران نے پنچنامہ کرلیا ہے ۔ اس کارروائی  کے دوران میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کے علاوہ اسسٹنٹ پولس انسپکٹر وائے دنڈے ، لاڈ اسسٹنٹ پولس انسپکٹر میرا چوہان وارڈ آفیسر آر این سندھا ڈپٹی انجینئر اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.